• صارفین کی تعداد :
  • 4163
  • 8/27/2011
  • تاريخ :

ايک گھر کو شمسي بجلي فراہم کرنے کي لاگت تقريباً چاليس ہزار روپے

پاکستان

پاکستان ايک ايسے خطے ميں واقع ہے جہاں سارا سال سورج چمکتا ہے- چنانچہ يہاں آساني سے بڑي مقدار ميں شمسي توانائي حاصل کي جا سکتي ہے۔

پاکستان اپني بجلي کي ضروريات پوري کرنے کے ليے زيادہ تر تيل پر انحصار کرتا ہے- گذشتہ چند برسو ں سے عالمي سطح پر تيل کي قيمتو ں ميں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کے باعث ايک طرف جہاں بجلي مہنگي ہوتي جاري ہے ، دوسري جانب بجلي کي بڑھتي ہوئي مانگ پوري کرنے کے ليے زرمبادلہ پر دباؤ بڑھ رہاہے-

موجودہ صورت حال ميں پاکستان کے ليے  توانائي کے متبادل ذرائع تلاش کرنا ضروري ہوگيا ہے- پاکستان ايک ايسے خطے ميں واقع ہے جہاں سارا سال سورج  چمکتا ہے- چنانچہ يہاں آساني سے بڑي مقدار ميں شمسي توانائي حاصل کي جا سکتي ہے-

پاکستان  ميں اس شعبے ميں پيش رفت ہورہي ہے- عام افراد اپني بجلي کي ضروريات پوري کرنے کے ليے شمسي توانائي سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہيں؟ اس موضوع پر گفتگو کے ليے وائس آف امريکہ نے اپنے اسٹوڈيوز ميں ايک مذاکرے کا اہتمام کيا ، جس ميں ٹيلي فون کے ذريعے  اسلام آباد سے پاکستان   آلٹر نيٹ انرجي بورڈ کے چيئر مين عارف علاؤالدين صاحب ، کراچي سے يو اين ڈي پي کے  پاکستان ميں جاري  سمال گرانٹس پروگرام کے نيشنل کو آرڈي نيٹر مسعود لوہار، لاس  اينجلس کيلي  فورنيا سے سولر انرجي کے  ماہر اور  دنيا بھر ميں ايل اي ڈي   لائٹنگ  سے متعلق    صف اول کي ايک  کمپني ليڈٹرانکس کے فاؤنڈر اور سي اي او، جناب پرويز لودھي ، اور  کراچي سے پاکستان ميں سولر پينل   بنانے والي ايک ممتاز کمپني شان ٹکنالوجيز کے  سولر ايکسپرٹ شاہد صديقي شريک ہوئے-

ليڈٹرانکس کے فاؤنڈر اور سي اي او پرويز لودھي نے کہا کہ شمسي توانائي کا استعمال گزشتہ کچھ برسو ں ميں پوري دنيا ميں بڑھ رہا ہے ليکن اس کے بارے ميں عام لوگو ں کو زيادہ معلومات نہيں ہيں - جس کي وجہ سے اس سسٹم سے لوگو ں کي توقعات بڑھ جاتي ہيں اور وہ کئي غلط فيصلے کر بيٹھتے ہيں -انہو ں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سولر پينلز سورج سے بہت سي روشني کو لے کرقليل مقدار ميں بجلي پيدا کرتے ہيں ، اس ليے اس کا استعمال احتيا ط سے کرنا چاہيے اور روشني کے ليے ايل اي ڈي بلب استعمال کرنے چاہيں-

اسد محمود نے کہا کہ صرف ايل اي ڈي  بلب ہي نہيں بلکہ   گھر کي دوسري چيزيں بھي   سولر انرجي سے مطابقت رکھنے والي ہوني چاہيں -  سولر انرجي  ڈي سي کرنٹ پيدا کرتي ہے اس ليے اس پر وہي مشينيں چلاني چاہييں جو ڈي سي کرنٹ پر چليں  اور سولر سسٹم  کي لاگت کو کم  کرنے کے ليے سسٹم کے ساتھ  منسلک دوسرے   آلات بھي انرجي ايفيشنٹ ہونے  چاہييں- انہو ں نے تجويز دي  کہ سولر سسٹم کي موجودہ لاگت کے پيش نظر پريکٹيکل يہ ہے کہ  گھر کا پورا سسٹم سولر پر نہ کريں بلکہ صرف اسے بيک اپ کے طور پر استعمال کريں-بالکل اسي طرح جيسے بجلي چلے جانے کي صورت ميں جنريٹر کو بيک اپ کے طور پر رکھا جاتاہے - 

شاہد صديقي صاحب  نے بتايا کہ   پاکستان کے کسي  بھي علاقے ميں لوڈ شيڈنگ کے وقت يا بجلي   چلے جانے کي صورت ميں يا جن علاقو ں ميں بجلي نہيں ہے ، گھر کا ايک کمرہ روشن کرنے کے ليے    سولر پينل  کے سب سے چھوٹے سسٹم کو انسٹال کرنے پر   چار سے پانچ ہزار يا زيادہ سے زيادہ دس ہزار  روپے خرچ ہو سکتے ہيں - ا ور اسي طرح اگر اس کے ساتھ ايک پنکھا بھي چلانا چاہيں تو يہ لاگت  اسي حساب سے بڑھتي  جائے گي ليکن  يہ سب سرمايہ کاري صرف ايک بار کي ہوگي  ا ور اس کے نتيجے ميں  بجلي کے بل  کي  جو  بچت ہو گي و ہ بہت جلد  آپ کا خرچہ آپ کو واپس کر دے گي- ليکن ضروري ہے کہ   روشني ايل اي ڈي  ہو  پنکھا  ڈي سي کرنٹ پر چلتا ہو-  انہو ں نے بتايا کہ مارکيٹ ميں لوگ سولر سسٹم لگانے کے ليے موجود ہيں ليکن يہ  سولر پينل  اليکٹريکل کي تھوڑي بہت سمجھ بوجھ رکھنے والا شخص انسٹال کر سکتا ہے -

متبادل توانائي  کے بورڈ کے چئير مين   عارف علاؤالدين  نے جنريٹر اور سولر انرجي کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ سولر  سسٹم زيادہ  سستا پڑے گا ليکن اس وقت  سسٹم ميں استعمال ہونےوالي بيٹري مہنگي ہے  - سولر پينل  21سے 25 سينٹ في گھنٹہ کي  بجلي پيدا کر سکتا ہے - 

  عارف علاؤالدين نے بتايا کہ بڑے پيمانے پر سولر انرجي پيدا کرنے والے  نجي  ادارو ں سے حکومت بجلي خريد  سکتي ہے  اور ايک کلو واٹس يااس  سے کچھ کم يا کچھ زيادہ  سولر انرجي پيدا کرنے والے آلات  درا ظ“مد کرنے کے ليے حکومت نے  کسٹم ڈيوٹي معاف   کر دي ہے -ا نہو ں نے مزيد کہا کہ  اگر آپ سولر پينل کے ساتھ بجلي پيدا کررہے ہيں اور اگر آپ کے پاس زائد بجلي ہے اور آپ کسي وجہ سے اس بجلي کو  استعمال نہيں  کر رہے اور  اسے گرڈ ميں ڈال ديں  تو حکومت  وہ اضافي سولر بجلي خريد  سکتي ہے -

عارف علاؤالدين نے بتايا کہ پاکستان ميں بہت سي اين جي اوز سولر بجلي پيدا کر رہي ہيں اور ان کا ادارہ بھي مختلف مقامات پر اس حوالے سے کام کررہا ہے ليکن اس کا سب سے بڑاپراجيکٹ وہ تھا جس کے تحت مٹھي ميں  پچاس ديہاتو ں ميں تيس ہزار گھرو ں کو  سولر انرجي فراہم کي گئي   اور ہر گھر کو  کو دو دو  لائٹس  اور ايک ايک پنکھا چلانے  کے ليے  سولر سسٹم لگا کر ديا تو  اس پورے سسٹم پر ايک گھر ميں چاليس ہزار  روپے  خرچ ہوئے اور اب جب کہ پينلز اور دوسرے متعلقہ آلات کي قيمتو ں ميں کمي  ہو رہي ہے  اس لاگت ميں اور  کمي ہو سکتي ہے -  


متعلقہ تحريريں:

خلاء ميں سانس لينا ممکن ہو سکتا ہے

بجلي اب چاند سے

ٹروجن سيارہ زمين کے قريب دريافت

پيچھا کرنے والي آنکھ

انٹرنيٹ کا استعمال کرتے وقت محتاط رہيں ( حصّہ سوّم )