• صارفین کی تعداد :
  • 3489
  • 8/29/2011
  • تاريخ :

جوانوں کي کاميابي کا راز کس ميں پوشيدہ ہے ؟ ( حصّہ دوّم )

کامیابی

نوجوان کے  اندر خوداعتمادي کا ہونا بےحد ضروري ہے - اس خوداعتمادي کي بنا پر وہ بہت سي کاميابي حاصل کر ليتا ہے اور اس کے فقدان کي وجہ سے اس ميں مايوسي کا عنصر نظر آنے لگتا ہے جو اس کے ليۓ بےحد نقصان دہ ثابت ہوتا ہے -

نوجوانوں  کو چاہئے کہ اپنے طبقے کے اندر تلاش و جستجو، اميد و بلند ہمتي، خود اعتمادي کے جذبے اور اس خيال کو کہ " ہم کچھ بھي کر سکتے ہيں" تقويت پہنچائيں- عربوں کے يہاں ايک کہاوت ہے " ادل دليل علي امکان شيء وقوعہ" اس بات کي محکم ترين دليل کہ ايک چيز دائرہ امکان ميں ہے، يہ ہے کہ وہ چيز واقع ہو جائے- اس بات کي سب سے بڑي دليل کہ ايراني نوجوان نسل سائنس و ٹکنالوجي کے ميدان ميں نئي ايجادات کر سکتي ہے، علوم کي سرحدوں سے گزر سکتي اور اس کے آگے جا سکتي ہے، يہ ہے کہ ايراني نوجوان نسل عملي طور پر ايسا کرکے دکھائے-

نوجوانوں کو چاہئے کہ حصول علم کي راہ ميں اور اپني علمي توانائياں بڑھانے کے سلسلے ميں ہرگز کوئي کوتاہي نہ کريں- جو کاميابياں حاصل کر چکے ہيں اس پر قناعت نہ کريں بلکہ اسے پہلا قدم ہي مانيں- نوجوان کوہ پيما کي مانند ہوتا ہے جسے چوٹي پر پہنچ جانے تک آگے بڑھنا ہي رہتا ہے- راستے کے شروعاتي پيچ و خم ميں بسا اوقات آدمي کو پسينے چھوٹنے لگتے ہيں- ابتدائي کاميابيوں پر قانع نہيں ہونا چاہئے- نظريں چوٹي پر ٹکي ہوني چاہئے- محنت و مشقت کرني چاہئے، دشواريوں اور سختيوں کو برداشت کرنا چاہئے تاکہ چوٹي کو فتح کيا جا سکے-

نوجوانوں کو چاہئے کہ وقت کا بہترين استعمال کريں- البتہ يہ چيز وقت کو منظم کئے بغير ممکن نہيں ہے- انہيں چاہئے کہ بيٹھ کر اپني سمجھ سے اپنا نظام الاوقات تيار کريں- نظام الاوقات کا مسئلہ يہ ہے کہ اس کا کوئي عمومي نمونہ نہيں ہے کہ ميں کہوں کہ سارے لوگ اسي ايک نظام الاوقات کے مطابق کام کريں- ہر انسان اپني عمر کے لحاظ سے، اپني گھريلو زندگي کي مصروفيات کے لحاظ سے، اپنے وسائل کے لحاظ سے، اس شہر کے لحاظ سے جہاں وہ زندگي گزار رہا ہے، ممکن ہے کہ ايک مخصوص نظام الاوقات تيار کرے- نظام الاوقات ہر ايک کو تيار کرنا چاہئے اور اس کے ذريعے اپنے وقت کا بہترين استعمال کرنا چاہئے-

ترتيب و پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ سوّم )

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( حصہ دوّم )

کامياب ازدواجي زندگي کے سنہرے اصول ( پہلا مرحلہ)

بيوي کے فرائض

شادي کي پيشکش کرتے وقت اہم نکات کا خيال رکھيں