• صارفین کی تعداد :
  • 1850
  • 9/10/2011
  • تاريخ :

 حزب اللّٰہي شان سے کيوں نہ رہے؟!

بسم الله الرحمن الرحیم

بعض افراد کا خيال يہ ہے کہ اپنے ظاہر کو سنوارنا، خود کو آراستہ کرنا، حزب اللّٰہي اور مومن ہونے کے برخلاف ہے اور ايک حزب اللّٰہي کو خوش وضع نہيں ہونا چاہئے! حالانکہ يہ بالکل غلط ہے- پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم سے زيادہ دنيا ميں کون حزب اللّٰہي ہوگا؟ روايات ميں ہے کہ رسول خدا (ص) کے اسي کہنہ و قديمي حجرہ ميں ايک طبيعي آئينہ يعني آئينہ آب (شفاف پاني سے بھرا ہوا ايک ظرف) موجود تھا ''کان يسوّي بہ عمامتہ و لحيتہ اذا اراد ن يخرج اليٰ اصحابہ-'' جب بھي آپ (ص) اپنے اصحاب کے درميان جانا چاہتے تھے اس طبيعي آئينے ميں ديکھ کر اپنے عمامہ کو صحيح کرتے اور ريش مبارک کو سنوارتے تھے- اب سوال يہ ہے کہ عمامہ کو سنوارنے کي کيا ضرورت تھي، اسي طرح جا سکتے تھے، آپ (ص)عمامہ کو کيوں صحيح فرماتے تھے؟ اپني ريش مبارک کو کيوں سنوارتے تھے؟ روايات ميں سر و صورت اور داڑھي کو سنوارنے کي اس قدر تاکيد کيوں ملتي ہے؟ وجہ کيا ہے؟ .......

ولي امر مسلمين حضرت آيت اللہ سيد علي خامنہ اي کے خطاب سے اقتباس

(بسيجي فوج کے عہديداروں سے خطاب، 1373-2-4)


متعلقہ تحريريں:

''محمد امين (ص)''

ذاتي اخلاق و کردار

انفاق کي جاودانگي

بصيرت ضروري ہے

 دلوں پر حکمراني