• صارفین کی تعداد :
  • 2434
  • 9/12/2011
  • تاريخ :

نائين اليون کے بعد اسلام قبول کرنے والي امريکي خاتون

الزبتھ ٹورس

الزبتھ ٹورس کا اسلامي تعليمات ميں دلچسپي لينا ايک غير متوقع صورتحال ہے-  گيارہ ستمبر 2001ء کے حملوں ميں ان کے خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہوئے جو ورلڈ ٹريڈ سينٹر ميں کام کرتے تھے- بعد ميں ان حملوں کي ذمہ داري القاعدہ نے قبول کي تھي-

ٹورس کا کہنا ہے کہ وہ بہت عرصے تک روحاني سکون کي تلاش ميں تھيں، جو انہيں  چند برسوں کے بعد مراکش ميں ملا- اور انہوں  نے اسلام قبول کيا اور انہوں نے خود سے 22 سال  کم عمر  ايک مصري شخص سے شادي کي، جس کے بعد وہ الزبتھ ٹور سے صفيہ ال کسبي بن گئيں-

وہ کہتي ہيں کہ مذہب آپ کو تباہي پھيلانے کي ترغيب نہيں ديتا- جن لوگوں نے يہ حملے کيے انہيں استعمال کيا گيا تھا-

صفيہ دو سال تک امريکي رياست فلوريڈا کے علاقے ٹمپا کي سب سے بڑي مسجد ميں بطور  بزنس منيجر  کام کرتي رہيں- جہاں صفيہ کے مطابق وہ لوگوں کو  قرآني تعليمات اور مروجہ رسوم و رواج ميں پائے جانے والے فرق سے آگاہ  کرتي رہيں- ليکن اس کا نتيجہ  ان کي برطرفي کي شکل ميں نکلا-

وہ کہتي ہيں کہ جب ايک کام روزمرہ بنياد پر کيا جائے تو اسے مذہب کا حصہ سمجھ ليا جاتا ہے- جبکہ حقيقت يہ نہيں ہے- اسلام کسي کو نہيں کہتا کہ جاؤ اپني بيوي پر ہاتھ اٹھاؤ-

 اسلام قبول کرنے کے بعد صفيہ کو اپنے خاندان کي جانب سے بھي مخالفت کا سامنا کرنا پڑا- ان کي سب سے بڑي بيٹي سيلويا جو ايک فوجي کي بيوہ ہے  ان سے بات نہيں کرتي جبکہ انکي سولہ سالہ بيٹي نتاليا کو  اپنے دوستوں کي جانب سے حوصلہ شکن رويے برداشت کرنے پڑے-

غيرمسلموں  کي جانب سے ہراساں کيے جانے کے کئي واقعات کے بعد وہ ہراساں بھي رہيں - صفيہ تسليم کرتي ہيں کہ وہ غير روايتي مسلمان ہيں مگر  اسلام کا راستہ انہوں نے  اپني مرضي سے منتخب کيا ہے اور وہ اپنے مذہب  کي پيروي کرتي رہيں گي- گيارہ ستمبر کے واقعات کے ليے وہ اسلام کي بجائے چند انسانوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتي ہيں-

بشکريہ : وي او اے


متعلقہ تحريريں:

عالمي پيمانے پر اسلامي تبليغ (حصّہ دوّم)

عالمي پيمانے پر اسلامي تبليغ

مشہور و معروف ماڈل اور سنگر ماشا کا قبول اسلام (حصّہ سوّم)

مشہور و معروف ماڈل اور سنگر ماشا کا قبول اسلام (حصّہ دوّم)

مشہور و معروف ماڈل اور سنگر ماشا کا قبول اسلام