• صارفین کی تعداد :
  • 682
  • 9/15/2011
  • تاريخ :

صدرميشل سليمان: حزب اللہ کے ہاتھوں صہيوني رياست کو تاريخي شکست ملي

صدرمیشل سلیمان
لبنان کے صدر ميشل سليمان نے کہا ہے کہ صہيوني رياست کو لبنان کو تاوان جنگ دينا چاہيے-

ابنا: ميشل سليمان نے آج بيروت ميں منعقدہ کانفرنس سے خطاب ميں کہا کہ صہيوني رياست نے دوہزار چھ ميں لبنان کے خلاف تينتيس روزہ جارحيت ميں لبنان کو شديد نقصانات پہچائے تھے بنابرين اسے ملت لبنان کو تاوان دينا ہوگا- انہوں نے کہا کہ صہيوني رياست نے تينتيس روزہ جارحيت ميں لبناني عوام کے خلاف کلسٹر بم استعمال کئے تھے اور ہم اس کي مذمت کرتے ہيں- انہوں نے کہا دينا کے ملکوں کو چاہيے کہ وہ صہيوني رياست کو مجبور کريں کہ وہ علاقائي قوموں کے خلاف کلسٹر بموں کا استعمال نہيں کرے گي- صہيوني رياست نے تينتيس روزہ جارحيت ميں لبنان پر دسيوں لاکھ کلسٹر بم برساے تھے جن ميں بہت سے بم نہيں پھٹے ہيں اور ان سے مختلف علاقوں ميں جاني اور مالي نقصان ہو رہا ہے-  قابل ذکر ہے صہيوني رياست نے دو ہزآر چھے ميں امريکہ اور بعض عرب ملکوں کي حمايت سے لبنان پر تينتيس دنوں تک جنگ چھيڑي رکھي تھي جسميں صہيوني رياست کو حزب اللہ کے جيالوں کے ہاتھوں شکست فاش ہوئي تھي اور اسي جنگ ميں حزب اللہ کے جيالوں نے صہيوني رياست کي فوج کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم چکنا چور کرديا تھا- حزب اللہ کے ہاتھوں اس جنگ ميں تاريخي شکست کھانے کےبعد صہيوني رياست اب تک اپنے زخم چاٹ رہي ہے-