• صارفین کی تعداد :
  • 761
  • 9/15/2011
  • تاريخ :

عراق: سعودي حکام کي طرف سے دہشتگردي

سعودی حکام کی طرف سے دہشتگردی
سعودي حکام عراق ميں دہشتگردي کو بڑھانے کے لئے ہرممکنہ سازش کر رہے ہيں-

ابنا: عراق حکام کے مطابق سعودي عرب عراق ميں دہشتگردي کو ہوا دے کر عراقي حکومت کو کمزور ظاہر کرنا چاہتا ہے اور اس کا دوسرا مقصد عوام کے حوصلوں کو پست کرنا ہے - العالم کي رپورٹ کے مطابق عراق ميں ہونے والے ايک گھناونے دہشتگردانہ واقعے ميں شام سے عراق آنے والي بس کے بائيس مسافروں کو اتار کر نہايت وحشيانہ طريقے سے قتل کرديا گيا- العالم نے رپورٹ دي ہےکہ يہ ساري دہشتگردانہ کاروائياں بڑۓ منصوبہ بندطريقے سے انجام پارہي ہيں اور ان کا ھدف عراقي حکومت کو کمزور کرنا ہے- عراقي حکام کے مطابق بعض گرفتار شدہ دہشتگردوں نے اعتراف کيا ہے کہ انہيں سعودي عرب سے پيسہ اور ہتھيار ملتے ہيں تاکہ وہ عراق ميں بدامني پيدا کريں اور اس کے نتيجے ميں نوري المالکي کي حکومت کو کمزور بنايا جائے- نوري مالکي نے حال ہي ميں کہا تھا کہ سعودي عرب علاقے ميں دہشتگردي کي ثقافت پھيلارہا ہے- نوري الماکي نے شديد وارننگ دي تھي کہ عراق کي سکيورٹي فورسس دہشتگردي کا مقابلہ کرنے ميں کسي طرح کي نرمي نہيں برتيں گي- انہوں نے کہا کہ عراقي فورس بغير بيروني مدد کے اپنے ملک ميں امن قائم کرسکتي ہيں-