• صارفین کی تعداد :
  • 3959
  • 9/19/2011
  • تاريخ :

دو ستاروں کے گرد گھومنے والا سيارہ دريافت

دو ستاروں کے گرد گھومنے والا سیارہ دریافت

امريکي خلائي ادارے نے پہلي بار ايک ايسا سيارہ دريافت کيا ہے جو دو ستاروں کے گرد گھومتا ہے-

ناسا کي دوربين ’کيپلر ٹيلي سکوپ‘ کے ذريعے دريافت ہونے والا يہ اپني نوعيت کا پہلا سيارہ ہے جس کي تصديق کي گئي ہے-

اس سيارے کو ’کيپلر سولہ بي‘  کا نام ديا گيا ہے اور يہ تحقيق ’سائنس جرنل ميں شائع ہوئي ہے- اس سيارے کے بارے ميں کہا جا رہا ہے کہ وہ بھي سيارہ ’زحل‘ کي طرح ہي ٹھنڈا ہے اور وہاں آباد ہونا ممکن نہيں ہے- سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ يہ سيارہ زمين سے دو سو نوري سال کے فاصلے پر واقع ہے- ماضي ميں ايسے اشارے ملے تھے کہ ہو سکتا ہے کہ سيارے دو ستاروں کے گرد گھومتے ہوں تاہم اب پہلي تصديق ہوئي ہے کہ ايسا سيارہ موجود ہے-

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جب ’کيپلر سولہ بي‘ ميں دن کا خاتمہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہاں سورج دو بار ڈوبتا ہے-

’کيپلر سولہ بي‘ کے دو سورج ہمارے سورج سے چھوٹے ہيں اور ايک اندازے کے مطابق وہاں کا درجۂ حرارت منفي تہتر سے ايک سو ايک سينٹي گريڈ تک ہوتا ہے-

يہ سيارہ دو ستاروں( سورج) کے گرد دو سو انتيس دن ميں چھ کروڑ پچاس لاکھ ميل کے فاصلے سے چکر مکمل کرتا ہے-

اس دوربين نے سال دو ہزار نو ميں کام شروع کيا تھا اور اس کي تياري کا مقصد ملکي وے کہکشاں ميں زمين جيسے سياروں کو تلاش کرنا تھا-

کارنيگلي انسٹيٹيوٹ فار سائنسز کے سائنسدان ايلن باس نے دوربين کے مشاہدے کو حيران کن قرار ديا ہے-

انھوں نے کہا کہ’سب سے خوشي کي بات يہ ہے کہ ايک ايسا سيارہ بھي موجود ہے جو ستاروں کے گرد گھومتا ہے-‘


متعلقہ تحريريں:

انساني ذہن سے قريب ترين مائيکرو چپ

ايک گھر کو شمسي بجلي فراہم کرنے کي لاگت تقريباً چاليس ہزار روپے

ستاروں سے آگے جہاں اور بھي ہيں

ستارے کھانے والي کہکشاں دريافت

مريخ پر تازہ پاني کے شواہد