• صارفین کی تعداد :
  • 5723
  • 9/19/2011
  • تاريخ :

سبزيوں کا استعمال کولسٹرول کي سطح کم کرتا ہے

سبزیاں

ہم سب جانتے ہيں کہ ہمارے اکثر  کھانوں ميں   گوشت اور چکنائي استعمال کي جاتي ہے  جو موٹاپے کي ايک بنيادي وجہ ہے

ہم آپ کو  بتائيں گے کہ صحت مند رہنے کے ليے آپ کي روزمرہ کي خوراک ميں کون کون سي چيزيں شامل  ہوني چاہيں-

امريکہ ميں طبي ماہرين ، محکمہ صحت کے عہدےدار ، سرکاري راہنما  اور امريکي خاتون اول مشيل اوباما مل کر صحت مند غذا کے استعمال  کي مہم چلا رہے ہيں -جس کے تحت ا سکول کے بچوں پر زور ديا جا رہا ہے کہ وہ ورزش کريں اور پھل اور سبزياں کھائيں- صحت مند خوراک  اور ورزش خون ميں کولسٹرول کو مناسب  سطح  پر قائم  رکھنے ميں مدد ديتے ہيں-

کولسٹرول چکنائي  کي ايک قسم ہے، جو  خليوں کو بنانے اور برقرار رکھنے کے ليے ضروري   ہے - ليکن کولسٹرول کي مختلف اقسام ہيں - ايک قسم کو ايچ ڈي ايل کہا جاتا ہے جو دل کي صحت کو بہتر بناتا ہے- جبکہ  دوسرا ايل ڈي ايل ہے جو امراض قلب کا سبب بنتا ہے- عام طور پر يہي مشورہ ديا جاتا ہے کہ جانوروں کي چربي يا اس چکنائي کا استعمال کم سے کم کيا جائے، جو کمرے کے درجہ حرارت پر جمي رہتي رہتي ہے - يہ چکنائي خون ميں ايل ڈي ايل  کولسٹرول کو بڑھانے کا سبب بنتي ہے -

سينٹ مائيکل ہاسپيٹل ٹورنيٹو  کينيڈا کے ايک ماہر ڈاکٹر ڈيوڈ جين کنز کہتے ہيں کہ بھنڈي، بينگن اور  ليس دار سبزياںکولسٹرول کم کرنے ميں مدد ديتي ہيں-

ڈاکٹر ڈيوڈ جينکنز ايسے لوگوں پر تحقيق کي جن کي خوراک ميں زيادہ تر سبزياں شامل تھيں- اپني اس تحقيق کے ذريعے وہ يہ معلوم کرنا چاہتے ہيں کہ آيا سبزيوں اور پھلوں کا استعمال خون ميں کولسٹرول کي سطح ميں کمي لاسکتا ہے؟

اس مطالعے ميں  350 مردوں اور خواتين  نے حصہ ليا- ان سب کو کوليسٹرول کم کرنے والي ادويات کي ضرورت تھي  -ايک گروپ کو  ايل ڈي ايل پر مبني خوراک دي گئي ، جس ميں سيب، انگور، اور سٹرابيري کے ساتھ ساتھ بغير چھنا اناج ،  سبزياں ، خشک ميوہ ، زيتون يا کنولا  کا تيل ، لوبيا اور سويا بين  شامل تھے-

چھ ماہ بعد تحقيق کے نتائج سے پتا چلا کہ ان کے ايل ڈي ايل کولسٹرول کي سطح ميں 13 سے 14 في صد کمي ہوئي تھي - مگر جنہوں نے کم چکنائي کي غذا کا استعمال کيا ان کے کولسٹرول ميں يہ کمي صرف تين في صد تھي -

 ڈاکٹر  جينکنز کا کہنا ہے يہ مطالعاتي جائزہکولسٹرول کي زيادتي ميں مبتلا افراد کے لئے اميد کي ايک نئي  کرن ہے -

ماہرين  کا کہنا ہے کہ سبزيوں پر مشتمل خوراک کا ايک اور فائدہ  يہ بھي  سامنے آيا کہ  اس مطالعے ميں شامل افراد کے  بلڈ پريشر ميں بھي کمي ريکارڈ کي گئي-

 يہ تحقيق  امريکن ميڈيکل ايسوسي ايشن کے جريدے ميں شائع ہوئي  ہے -


متعلقہ تحريريں :

مٹاپے سے نمٹنے کے ليے سخت اقدامات ضروري

وٹامن اے بچوں کي اموات روکنے ميں مددگار

خون کے روايتي ٹيسٹ سے ٹي بي کي درست تشخيص ممکن نہيں

پندرہ منٹ کي روزانہ ورزش ضروري

 صرف تين گرام نمک کم کرکے دل کو صحت مند رکھيئے