• صارفین کی تعداد :
  • 724
  • 9/26/2011
  • تاريخ :

صوماليہ نے ايراني امداد کو سراہا

صومالیہ
تہران ميں صوماليہ کے سفير نے رہبر انقلاب اسلامي اور ايراني حکومت و قوم کي جانب سے صوماليہ کے قحط زدہ عوام کي امداد کو سراہا ہے-

ابنا: تہران ميں صوماليہ کے سفير خليف کديہ موسي نے اسلامي جمہوريہ ايران کے ريڈيو کو انٹرويو ديتے ہوئے ايران کي اس امداد کو سراہا اور کہا کہ ايران کي طرف سے صوماليہ کے قحط زدہ عوام کي فوري امداد اور کئي ريليف کيمپ قائم کرنا نيز صوماليہ کے قحط سے متاثرہ لوگوں کي ضروريات کي ايک بڑي مقدار کو پوراکرنا ناقابل فراموش ہے-

واضح رہے کہ ايران کي ہلال احمر سوسائٹي اب تک صوماليہ کے قحط زدہ عوام کے ليے امدادي سامان کي پندرہ کھيپيں بھجوا چکي ہے اور پانچ ہزارٹن امدادي سامان پر مشتمل سب سے بڑي کھيپ عنقريب صوماليہ روانہ کر دي جائے گي- اس امدادي سامان ميں غذائي اشيا داليں چاول اور آٹا شامل ہے-