• صارفین کی تعداد :
  • 608
  • 9/26/2011
  • تاريخ :

پنجاب ميں لشکر جھنگوي کے لوگ افسروں کے ساتھ گھومتے پھر رہے ہيں

رحمن ملک
پنجاب ميں لشکر جھنگوي کے لوگ افسروں کے ساتھ گھومتے پھر رہے ہيں، حکومت کي امريکہ دوستي پر تنقيد کرنيوالي جماعتيں اب کيوں خاموش ہيں، رحمن ملک

ابنا: نجي ٹي وي سے گفتگو ميں پاکستان کے وفاقي وزير داخلہ نے کہا کہ پنجاب ميں لشکر جھنگوي کے لوگ سرگرم ہيں اور افسروں کے ساتھ گھومتے پھرتے ہيں- لشکري جھنگوي کا ہيڈ کوارٹر جھنگ ميں ہے ليکن ان کے خلاف کوئي کارروائي نہيں ہوئي-

وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ حقاني نيٹ ورک سے پاکستان کے رابطوں کے الزامات بے بنياد ہيں، پاکستان امريکہ سے تعاون کرتا رہے گا ليکن اپني خودمختاري اور سالميت کو بھي عزيز سمجھتے ہيں- نجي ٹي وي سے انٹرويو ميں انہوں نے کہا کہ پُرامن افغانستان پُرامن پاکستان کے لئے ضروري ہے-

وزيراعظم نے افغان حکومت کو يقين دلايا ہے کہ پروفيسر رباني کے قتل کي تحقيقات ميں پاکستان مدد کرے گا- طالبان پاکستان، افغان امن کو نہيں مانتے امن کے لئے پروفيسر رباني جيسا ليڈر ہونا ضروري ہے- امن کے قيام کي کوششوں کو طالبان تباہ کرنا چاہتے ہيں- پاکستان کے عوام ہر روز نائن اليون جيسي صورتحال سے گزر رہي ہے- پينتيس ہزار افراد دہشت گردي کي وارداتوں ميں شہيد ہو چکے ہيں، 68 بلين ڈالر کي معيشت تباہ ہو چکي ہے، دہشت گردي کے خلاف جنگ سے سب سے زيادہ پاکستان متاثر ہوا، پاکستان پر الزامات کي بوچھاڑ ختم ہوني چاہئے، امريکہ اور پاکستان باہمي تعاون کے ساتھ مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائي کريں-

انھوں نے کہا:

جماعت اسلامي، تحريک انصاف اور مسلم ليگ ن جو موجودہ حکومت کي امريکہ دوستي پر تنقيد کرتي تھيں آج وہ کيوں خاموش ہيں- کراچي آپريشن ميں 75 ٹارگٹ کلرز گرفتار کئے ہيں- يہ کارروائي جاري رہے گي-

وفاقي وزير داخلہ نے کہا کہ پنجاب ميں لشکر جھنگوي کے لوگ سرگرم ہيں اور افسروں کے ساتھ گھومتے پھرتے ہيں- لشکري جھنگوي کا ہيڈ کوارٹر جھنگ ميں ہے ليکن ان کے خلاف کوئي کارروائي نہيں ہوئي-

دريں اثناء ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چوہدري اسلم کے گھر ہونے والے دھماکے کي تحقيقات ميں کافي پيش رفت ہوئي ہے، نتائج جلد سامنے آئيں گے جبکہ ابتدائي رپورٹ کے مطابق چوہدري اسلم کے گھر پر ہونے والا دھماکہ خودکش نہيں تھا-