• صارفین کی تعداد :
  • 719
  • 11/1/2011
  • تاريخ :

عراق ميں بعث پارٹي کے 100 کارکن گرفتار

عراق
عراقي سيکورٹي فورس نے صوبہ صلاح الدين سے کالعدم بعث پارٹي کے سو ايجنٹوں کو گرفتار کرليا ہے-

ابنا: صوبہ صلاح الدين کي پوليس کے ترجمان بريگيڈيئر جابر الزلمي نے بتايا ہے کہ ان لوگوں کو عدالتي حکم کے تحت کي جانے والي ايک کاروائي کے دوران سابق ڈکٹيٹر صدام کے آبائي شہر تکريت سے گرفتار کيا گيا ہے-  قبل ازين عراقي وزير اعظم کے دفتر سے جاري ہونے والے ايک بيان ميں کہا گيا تھا کہ ملک کے سيکورٹي اداروں ميں کام کرنے والے بعث پارٹي کے چھے سو ايجنٹوں کو گرفتار کيا گيا ہے-

اس مختصر بيان ميں کہا گيا تھا کہ بعث پارٹي کے يہ سرکردہ عناصر حکومت کے خلاف فوجي بغاوت کي منصوبہ بندي کر رہے تھے-

عراقي پارلمان ميں الا احرار نامي پارليماني گروپ کے سربراہ بہا الا عرجي نے اپنے ايک بيان ميں حکومت عراق سے اپيل کي ہے کہ سرکاري اداروں کو بعث پارٹي کے ارکان اور اس پارٹي کے نظريات کي پيروي کرنے والے عناصر سے پوري طرح پاک کرنے کي منصوبہ بندي کرے-