• صارفین کی تعداد :
  • 4422
  • 11/18/2011
  • تاريخ :

يوروپا کي سطح کے نيچے پاني کي جھيليں

یوروپا کی سطح کے نیچے پانی کی جھیلیں

سائنسدانوں کو نظامِ شمسي کے سب سے بڑے سيارے مشتري کے برفاني چاند يوروپا کي سطح کے نيچے کم گہرائي ميں پاني کي موجودگي کا ثبوت ملا ہے-

چاند کي سطح کے تجزيے سے يہ بات سامنے آئي ہے کہ برفاني سطح کے نيچے نيم گرم پاني موجود ہے جو بيروني سطح کو توڑ کر باہر بھي نکلتا ہے-

نيچر نامي جرنل ميں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق يوروپا کي سطح سے صرف تين کلوميٹر نيچے چھوٹي جھيليں موجود ہيں-

کسي سيارے يا اس کے چاند پر مائع پاني کي موجودگي کي صورت ميں وہاں زندگي پنپنے کے امکانات موجود ہوتے ہيں-

سطح سے دس سے تيس کلوميٹر نيچے ايک بڑا سمندر موجود ہو سکتا ہے جس کي گہرائي تقريباً ايک سو ساٹھ کلوميٹر ہو سکتي ہے-

تاہم اس چاند کي ٹھوس اور موٹي برفاني سطح ميں اتنے گہرے سوراخ کرنا ہميشہ سے ناممکن ہي سمجھا جاتا تھا- تاہم اب يوروپا پر اتني کم گہرائي ميں مائع پاني کي موجودگي کي دريافت نے وہاں سے پاني کے حصول کے امکانات روشن کر ديے ہيں-

ان کم گہري جھيلوں کي موجودگي کا ايک مطلب يہ بھي ہے کہ سطح پر موجود پاني ممکنہ طور پر نيچے موجود پاني ميں ملتا ہوگا اور يوں اجزاء کي منتقلي کا امکان بھي موجود ہے-

يوروپا کي تصاوير کا تجزيہ کرنے والے يونيورسٹي آف ٹيکساس کے برٹني شمٹ کا کہنا ہے کہ اگر ايسا ہے تو يوروپا اور اس کے سمندر ميں زندگي پنپنے کے امکانات اور بڑھ جاتے ہيں-

امريکہ اور برطانيہ يوروپا کے علاوہ مشتري کے ديگر چاندوں پر بھي مشن بھيجنے پر کام کر رہے ہيں اور ايک اندازے کے مطابق اس دہائي کے آخر يا دو ہزار بيس کي دہائي کے آغاز ميں روانہ کيے جا سکتے ہيں-


متعلقہ تحريريں:

دو ستاروں کے گرد گھومنے والا سيارہ دريافت