• صارفین کی تعداد :
  • 700
  • 11/19/2011
  • تاريخ :

ايران، دفاعي فوجي مشقيں جاري

دفاعی فوجی مشقیں

اسلامي جمہوريہ ايران کے مشرقي علاقے ميں ثامن الحجج نام سے فضائي دفاعي فوجي مشقيں جاري ہيں- يہ مشقيں جمعہ کي رات سے شروع ہوئيں-

ابنا: ان فوجي مشقوں ميں فضائي دفاعي يونٹوں کي توانائي بڑھانے کي کاروائياں کي گئيں تا کہ دشمن کے ممکنہ خطروں کا مقابلہ کيا جاسکے- ان مشقوں کا مقصد گنجان آبادي والے علاقوں اور ايٹمي سائٹوں کا دفاع کرنا ہے- ثامن الحجج فوجي مشقوں کے ترجمان کرنل ابوالفضل سپہري نے کہا کہ ان مشقوں کا آغاز دشمن کے خلاف اليکٹرانک جنگ سے ہوا- ان مشقوں ميں اليکٹرانک جنگ کي مستقل کمانڈ قائم کي گئي ہے جو دشمن کے حملوں کا مقابلہ کر کے انہيں ناکام بنا رہي ہے- کرنل ابوالفضل سپہري نے کہا کہ اگلے مرحلے ميں راڈاروں، زمين سے فضا ميں مارکرنےوالے ميزائلوں، کروز ميزائلوں، دشمن کے طياروں کا مقابلہ کرنے کے لئے جاسوسي کے آلات اور مواصلات کے نظاموں کا استعمال کيا جائے گا اور شبخوں مارنے والے دشمن کے ان حملوں کو ناکام بنايا جائے گا- يہ فوجي مشقيں چار روز تک جاري رہيں گي-