• صارفین کی تعداد :
  • 541
  • 12/8/2011
  • تاريخ :

ترجمان وزرات خارجہ :امريکي اقدام غلطيوں کا اعتراف ہے

رامين مہمان پرست

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خآرجہ کے ترجمان نے امريکہ کي جانب سے ايرانيوں کے لئے انٹرنيٹ سفارت خانہ کھولے جانے پر کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کا يہ اقدام ہر چيز سے بڑھ کر اس بات کي علامت ہے کہ امريکہ کو ايران سے سفارتي تعلقات منقطع کرنے اور ملت ايران سے روگرداني کرنے کي اپني غلطي کا اعتراف ہے ـ

ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے امريکہ کي غلطي کي تلافي ہوگي نہ ہي امريکہ کا پيغام ملت ايران تک پہنچ سکے گا ـ

 رامين مہمان پرست نے کہا کہ ملت ايران کو گزشتہ تين عشروں کے دوران پابنديوں، خليج فارس ميں ايران کے مسافر بردار طيارے پر وحشيانہ حملے، ايم کے او، ريگي اور تھنڈر جيسي دہشت گرد تنظيموں کي حمايت، ايراني سائنسدانوں کي پيشرفت کو روکنے کي وسيع ليکن ناکام کوششوں اور ملک کے خلاف بے بنياد الزام تراشيوں کي شکل ميں امريکہ کے پيغامات ملتے رہے ہيں

رامين مہمان پرست نے امريکي حکومت کو مشورہ ديا کہ اس کے لئے بہتر ہوگا کہ ماضي سے واقعي عبرت لے اور ملت ايران کے سلسلے ميں اپنا رويہ تبديل کرنے پر غور کرے