• صارفین کی تعداد :
  • 553
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

شام ميں دہشت گرد کارروائيوں کے لئےسعودي جيل سے القاعدہ کے قيدي آزاد

آل سعود کو نئی صورت حال کا سامنا

سعودي عرب نے اپني جيلوں سے القاعدہ کے قيديوں کو شام ميں دہشت گردانہ کارروائياں کرنے کے لئے آزاد کرنے کا فيصلہ کيا ہے-

ابنا:  سعودي عرب نے اپني جيلوں سے القاعدہ کے قيديوں کو شام ميں دہشت گردانہ کارروائياں کرنے کے لئے آزاد کرنے کا فيصلہ کيا ہے- اس سلسلے ميں محمد بن نايف آل سعود نے القاعدہ کے قيديوں سے ايک معاہدے پر دستخط کئے ہيں- اس معاہدے کے تحت آزاد ہونے والے القاعدہ کے دہشت گرد شام ميں دہشت گرد کارروائيوں کے لئے بھيجے جائيں گے-

سعودي جيل کے ايک قيدي الحائرنے مغربي ممالک ميں ايک عرب سرگرم کارکن کو بتايا ہے کہ اب سعودي جيلوں ميں القاعدہ کا کوئي قيدي موجود نہيں ہے اس نے کہا کہ بعض خليجي ممالک نے بھي القاعدہ کے ساتھ اسي قسم کا معاہدہ کيا ہے اور القاعدہ کي اب پوري توجہ شام پر مرکوز ہوگي- سعودي عرب ، قطر اور امريکہ  شام ميں سرگرم دہشت گردوں کي بڑے پيمانے پر مدد کررہے ہيں-