• صارفین کی تعداد :
  • 1380
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

 بحرين اور کويت نے بھي شام ميں اپنے سفارتخانہ بند کرديئے

بحرین اور کویت

بحرين اور کويت نے بھي سعودي عرب کي طرح امريکہ اور اسرائيل کي پيروي کرتے ہوئے شام ميں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان کيا ہے-

ابنا: بحرين اور کويت  نے بھي سعودي عرب کي طرح  امريکہ اور اسرائيل کي پيروي کرتے ہوئے شام ميں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان کيا ہے- بحرين اور کويت نے اپنے سفارتي عملہ کو بھي واپس بلانے کا اعلان کيا ہے بحرين نے اپنے شہريوں کو بھي شام ترک کرنے کا حکم ديا ہے-

اس سے قبل خليج تعاون کونسل نے رکن ممالک سے کہا تھا کہ وہ شام ميں اپنے سفارتخانے بند کرديں- اس سے قبل ، امريکہ، برطانيہ ، فرانس، کينيڈآ، اسپين اور اٹلي نے اسي طرح کا اقدام کرتے ہوئے شام ميں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان کيا تھا-