• صارفین کی تعداد :
  • 543
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

سعودي عرب امريکہ کا ايجنٹ

آل سعود کو نئی صورت حال کا سامنا

مصر کے بزرگ عالم دين شيخ محمد علاءالدين مدحي نے کہا ہے کہ سعودي عرب اور قطر شام ميں صہيوني رياست اور امريکہ کي سازشوں پر عمل کررہے ہيں-

ابنا: مصر کے اس بزرگ عالم دين نے سوال کيا کہ کيا قطر اور سعودي عرب ميں جمہوريت ہے جو يہ ممالک شام کے امور ميں مداخلت کررہے ہيں؟ انہوں نے کہا کہ سعودي عرب اور قطر کا اسلام سے کوئي واسطہ نہيں ہے -شيخ مدحي نے پريس ٹي وي سے انٹرويو ميں کہا کہ سعودي عرب ہرسال امريکہ سے ہتھيار خريدتا ہے اور يہ ہتھيار کس کےخلاف استعمال کرتا ہے؟ انہوں نے خود ہي جواب ديتے ہوئے کہا کہ ان ہتھياروں کو يمن ميں الحوثي تحريک کے خلاف استعمال کيا جاتا ہے-

انہوں نے کہا کہ ان ہي ہتھياروں سے بحرين ميں عوام کا قتل عام کيا جارہا ہے اور شام کو دھمکياں دي جارہي ہيں- مصر کے اس عالم اھل سنت نے سوال کيا کہ سعودي عرب اور قطر اسرائيل کے خلاف جنگ کيوں نہيں کرتے کيونکہ وہ اسرائيل کے ايجنٹ ہيں- شيخ مدحي نے کہا کہ حزب اللہ واحد تحريک ہے جو صہيوني رياست کا مقابلہ کررہي ہے اور صہيوني رياست شام کو تباہ کرکے حزب اللہ کوختم کرنا چاہتي ہے - شيخ مدحي نے اسرائيل کے مفادات کے لئے کام کرنے کي بنا پرسعودي عرب کے العربيہ اور قطر کے الجزيزہ ٹي وي چينلوں کي مذمت کي- ياد رہے شام ميں امريکہ اور اسکے عرب اتحاديوں کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہيں اور عوام کا قتل عام کررہے ہيں-