• صارفین کی تعداد :
  • 1588
  • 1/11/2012
  • تاريخ :

ايران کے  سفر  کے ليۓ  کچھ سفري معلومات ( حصّہ دوّم )

ریلوے نظام

ايران ميں سفر کے ليۓ  ريلوے نظام

ايران ميں سفر کرنے کے ليۓ ريلوے کا ايک نہايت ہي جديد نظام موجود ہے جہاں مسافروں  کو معياري سفري سہوليات فراہم کي جاتي ہيں - ايران ميں ريلوے لائنيں بہت قديمي نہيں ہيں  اور ايران ميں سب سے پہلے ريلوے نے 1938 عيسوي ميں کام کرنا شروع کيا -  ايران کو ريلوے  لائنوں کے ذريعے تين ہمسايہ ممالک سے  ملايا گيا ہے   - يہ تين ممالک پاکستان ، ترکي اور آذربائيجان ہيں - ريلوے کے ذريعے تجارتي سامان بھي ايک ملک سے دوسرے ملک  ميں لے جايا جاتا ہے - آذربائجان سے گزرنے والي ريلوے لائن روس کے شہر ماسکو تک جاتي ہے - ايران اور ترکمانستان کو ريلوے کے ذريعے ملانے کے  منصوبے پر بھي کام جاري ہے - اندرون ملک ريلوے کا نظام بيشتر شہروں کو آپس ميں ملاتا ہے اور اس نظام نے مختلف دشوار  گزار علاقوں ميں سفر کو بہت آسان بنا ديا ہے -  ايران ميں ريل کے ڈبے نہايت ہي جديد ہيں جہاں معياري  سفري سہوليات دستياب ہوتي ہيں - تہران اور مشہد کے  درميان  جديد ريلوے گاڑياں چلائي گئي ہيں جن کي رفتار  قدرے تيز اور دوسري گاڑيوں کي نسبت بہت اعلي معيار ہوتا ہے - زائرين کي سہولت کے ليۓ تہران اور مشہد کے درميان آنے جانے  والي ريل گاڑيوں کي تعداد بھي زيادہ ہے -

بس  کي سہولت

سڑک کے ذريعے سفر کرنے کے ليۓ ايران ميں مختلف طرح کي بسيں دستياب ہوتي ہيں- ان ميں زيادہ تر بسيں  جديد اور زيادہ تر بسوں کا سفر راحت بخش ہوتا ہے مگر بعض جگہوں پر يہ ناقص اور غيرمعياري  سہولتيں بھي ہو سکتي ہيں اس ليۓ بس کا سفر کرتے وقت ، بس کا انتخاب سوچ سمجھ کر کريں - بس کے سفر کے دوران  سفر کرنے والے کو  ايک بڑا فائدہ يہ ہوتا ہے کہ اسے ايران کے مختلف علاقوں کو قريب سے ديھکنے کا موقع مل جاتا ہے - ايران ميں زيادہ تر شہروں ميں بس کے اڈے اور ريلوے اسٹيشن قريب قريب ہي واقع  ہيں - دوسرے علاقائي ممالک کي طرح ايران ميں بھي دو طرح کي بسيں سڑکوں پر دستياب ہوتي ہيں -  ايک تو وہ بسيں ہوتي ہيں جو کسي بڑي کمپني کي ہوتي ہيں اور ان کا معيار قدرے بہتر ہوتا ہے اور  ايک شہر سے دوسرے شہر تک  ان کا کوئي بھي سٹاپ نہيں ہوتا ہے اور صحيح وقت پر اپني  منزل پر پہنچ جاتي ہيں جبکہ دوسري لوکل بسيں ہوتي ہيں جو جگہ جگہ رکتي ہيں اور ان کا معيار بھي  اچھا نہيں ہوتا ہے اس ليۓ اگر آپ  کو بس کے ذريعے قدرے  لمبا سفر کرنا ہو تو کوشش کريں کہ کسي اچھي  کمپني کي بس پر سوار ہوں - بس کے ذريعے تہران سے اصفہان کا فاصلہ 8 گھنٹوں ، تہران سے  تبريز 12 گھنٹوں ، تہران سے  کرمان  16 گھنٹوں کا ہوتا ہے - مغربي ممالک کي نسبت ايران ميں بس کا کرايہ قدرے کم ہوتا ہے  -

 

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيکشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

ايران کا شہر " تبريز "  ( حصّہ سوّم )