• صارفین کی تعداد :
  • 925
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

نيٹوہيلي کاپٹر تباہ پندرہ ہلاک

 نیٹوہیلی کاپٹر تباہ پندرہ ہلاک

افغان پوليس کا کہنا ہےکہ نيٹو کے ايک ہيلي کاپٹرکے حادثے ميں بارہ نيٹو فوجي اور تين افغاں شہري ہلاک ہوگئے ہيں، نيٹو کے فوجيوں کا تعلق ترکي سے ہے- پريس ٹي وي کي رپورٹ کے مطابق نيٹو کا ہيلي کا پٹر کابل کے برگامي علاقے ميں ايک گھر پر گر کر تباہ ہوگيا-

ابنا: افغاں پوليس کے مطابق نيٹو کا ہيلي کاپٹر فني خرابي کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے- ترکي نے بھي اپنے فوجيوں کي ہلاکتوں کي تصديق کردي ہے- افغانستان ميں ترکي کے ايک ہزار آٹھ سوفوجي ہيں جنہيں جنگ ميں شرکت کرنےکي اجازت نہيں ہے بلکہ وہ صرف گشت زني کے فرائض انجام ديتے ہيں- ادھر طالبان نے دعوي کيا ہے کہ نيٹو کا ايک ہيلي کاپٹر شمالي افغانستان ميں گر کر تباہ ہوگيا ہے- اس ہفتے کے آغاز ميں طالبان کے ايک ترجمان نے دعوي کيا تھا کہ نيٹو کا ايک ہيلي کاپٹر فارياب صوبے کے قيصر علاقے ميں گر کر تباہ ہوگيا تھا.