• صارفین کی تعداد :
  • 523
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

 ملت بحرين کي تحريک جاري رہے گي

بحرین

بحرين کے بزرگ عالم دين آيت اللہ شيخ عيسي قاسم نے کہا ہے کہ ملت بحرين اپنے مطالبات سے دستبردار نہيں ہوگي اور اپني تحريک جاري رکھے گي-

ابنا: شيخ عيسي قاسم نے مسجد امام صادق عليہ السلام ميں نماز جمعہ کے خطبوں ميں کہا کہ ملت بحرين کے مطالبات کسي خاص گروہ کے مطالبات نہيں ہيں بلکہ ساري ملت بحرين کے مطالبات ہيں اور ہم اپني تحريک سے دستبردار نہيں ہونگے-

آيت اللہ شيخ عيسي قاسم نے آل خليفہ کي حکومت کي تشدد پسندانہ پاليسيوں کي مذمت کرتےہوئے کہا کہ ملت بحرين نے فيصلہ کرليا ہےکہ جب اسے اپنے خود اراديت کي مانگ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنايا جارہا ہے تو وہ اپني تحريک کاميابي تک جاري رکھے گي-

انہوں نے حکومت کي جانب سے بيروني افراد کو شہريت دينے کے اقدام کو اکثريت کو کنارے لگانے کي سازش سے تعبير کيا اور کہا کہ جن انتخابات ميں ايسے لوگ شرکت کريں وہ بے معني ہونگے اور ان لوگوں کے ووٹوں سے جو حکومت بنائي جاے گي وہ بھي عوامي نہيں ہوگي-

ياد رہے ملت بحرين آل خليفہ کي امتيازي اور متعصبانہ پاليسيوں کے خلاف احتجاج کررہي ہے- ملت بحرين ميں اکثريت شيعہ مسلمانوں کي ہے جسے بنيادي حقوق سے بھي محروم کرديا گيا ہے-