• صارفین کی تعداد :
  • 704
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

سعودي عرب ميں عوامي مظاہرے

سعودی عرب

سعودي عرب کے دارالحکومت رياض ميں ہزاروں افراد نے احتجاجي مظاہرے کرکے ابھا ميں جاري طلباء کي تحريک کي حمايت کا اعلان کيا ہے- يہ مظاہرے جمعرات کو ہوئے- آل سعود نے شہر رياض ميں شديد حفاظتي انتظامات کئے تھے-

ابنا: مظاہرين نے ابھا ميں جاري طلباء کي تحريک کے ساتھ اظہار يکجہتي کيا- ياد رہے سعودي سکيورٹي کارندوں نے سات مارچ کو ابھاء يونيورسٹي ميں طالبات کےمظاہروں پر حملے کرکے طالبات کو بري طرح زد و کوب کيا تھا يہانتک کہ سعودي کارندوں کي جارحيت ميں ايک طالبہ شہيد اور پچاس زخمي ہوئي تھيں- آل سعود کے ايجنٹوں کے حملوں کے بعد يونيورسٹي کے تيس سے زائد پروفيسروں نے طلباء پر تشدد کے خلاف احتجاج کرتےہوئے استعفي ديديا تھا- ياد رہے مشرقي علاقوں کے ساتھ ساتھ اب سعودي عرب کے ديگر علاقوں ميں بھي عوام سڑکوں پر نکل آئے ہيں اور اپنے حقوق کي مانگ کررہے ہيں- قابل ذکرہے مشرقي علاقوں ميں عوام نے اپنے حقوق کي ادائيگي، متعصبانہ پاليسيوں کے خاتمے اور برسوں سے قيد ہزاروں افراد کي رہائي کے لئے تحريک چلائي ہے - سعودي کال کوٹھريوں ميں ہزاروں افراد قيد ہيں جنہيں بغير کسي مقدمے کے برسوں سے قيد ميں رکھا گيا ہے-