• صارفین کی تعداد :
  • 508
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

 سعودي عرب کي سلفي وہابي حکومت نے دمشق ميں اپنا سفارتخانہ بند کرديا ہے

آل سعود کو نئی صورت حال کا سامنا

سعودي عرب کي امريکہ نواز سلفي وہابي حکومت نے امريکہ اور اسرائيل کي ہمنوائي کرتے ہوئے شام ميں اپنا سفارتخانہ بند کرديا ہے- 

ابنا: سعودي عرب کي امريکہ نواز سلفي وہابي حکومت نے امريکہ اور اسرائيل کي ہمنوائي کرتے ہوئے شام ميں اپنا سفارتخانہ بند کرديا ہے- اطلاعات کے مطابق سعودي عرب نے شام ميں اپناسفارت خانہ بندکرکے تمام سفارتکاروں اور عملے کو واپس بلاليا ہے. سعودي عرب اور قطر شام ميں عدم استحکام پيدا کرنے کے لئے فوجي مداخلت کا مطالبہ کر رہے تھے جسے عالمي سطح پر پذيرائي نہيں ملي اور شام کے صدر بشار اسد کا حشر قذافي جيسا بنانے کا ارادہ رکھتے تھے  ليکن روس ، چين اور ايران و لبنان نے ملکر امريکہ نواز خليجي وہابي شيوخ کے شام کے بارے ميں شوم منصوبے کو ناکام بناديا جس کے بعد سعودي عرب اور قطر کا سخت خفت اور ناکامي کا سامنا ہے اس سے قبل امريکہ، برطانيہ ، فرانس کينيڈآ اور اٹلي اپنے سفارتخانے شام ميں بند کرچکے ہيں سعودي عرب نے بھي ان کي تقليد کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ بند کرديا ہے-