• صارفین کی تعداد :
  • 1339
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

 نيتن ياہو بے بس

 نیتن یاہو

صہيوني رياست کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ فلسطيني جہادي تنظيموں کے راکٹ حملوں کے سامنے وہ بے بس ہوچکے ہيں اور ان حملوں کو روکنے کےلئے ان کےپاس کوئي چارہ نہيں ہے-

ابنا: نيتن ياھو نے پارليمنٹ ميں تقرير کرتے ہوئے کہا کہ فلسطيني گروہوں کے حملوں کو روکنے کے لئے ان کےپاس کوئي جادوئي نسخہ نہيں ہے- صيہوني وزيراعظم کا يہ بيان ايسے عالم ميں آ رہا ہے کہ جب قدس کي غاصب حکومت کئي دنوں سے غزہ پر وحشيانہ حملے کر رہي ہے اور اس کے حملوں ميں چھبيس فلسطيني شہيد اور اسي سے زائد زخمي ہوچکے ہيں- فلسطيني تنظيموں نے بھي صيہوني جارحيت کا بھر پور جواب ديا ہے اور صيہوني ذرائع کے مطابق دو سو راکٹ صيہوني ٹھکانوں پر آ کر لگے ہيں- گذشتہ روز صہيوني رياست کي سکيورٹي کيمٹي کا اجلاس ہوا تھا جس ميں فلسطيني مجاہدين کے حملوں کا جائزہ ليا گيا-