• صارفین کی تعداد :
  • 676
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

اردو صحافت کے خلاف صہيوني سازش کي مذمت

اردو صحافت کے خلاف صہیونی سازش کی مذمت

ہندوستان کے صحافيوں نے اردو صحافت کے خلاف صہيوني رياست کي دھمکيوں مذمت کي ہے-

ابنا: اردو اخبار صحافت اور مشرق ہند نے مشترکہ مضامين ميں اردو صحافت کے خلاف صيہوني حکومت کي دھمکيوں کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہيوني رياست اردو صحافت سے ڈرتي ہے کيونکہ اردو ذرائع ابلاغ صہيوني رياست کي سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہيں- صحافت اور مشرق ہند کے مضامين ميں آيا ہے کہ مغرب نے دہشتگرد سے مقابلے کے دعوؤ ں  سے دنيا کو دھوکہ ديا ہے اور رعب و دہشت پيدا کرکے مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنے کي کوششيں کر رہا ہے- اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے اردو ذرائع‏ ابلاغ فلسطينيوں کے خلاف صہيوني رياست کے وحشيانہ مظالم اور قبلہ اول کو منہدم کرنے کي صيہوني سازشوں اور مسجدوں کي مسماري اور بچوں اور خواتين کے قتل عام جيسے صہيوني رياست کے ظلم و جور سے پردہ اٹھاتے رہتے ہيں - ان اخباروں نے لکھا ہے کہ محمد احمد کاظمي کو جو کہ ايک سينئر اور مسلمان صحافي ہيں، صہيوني رياست کي سازش کے تحت ہي بےبنياد الزامات لگا کر گرفتار کيا گيا ہے- صحافت اور مشرق ہند نے لکھا ہے کہ ہندوستان ميں امريکي اور صيہوني لابياں فعال ہوچکي ہيں- اس رپورٹ کے مطابق ہندوستاني مسلمانوں کے جذبات کا خيال نہ رکھنا، امريکہ کے ساتھ ايٹمي معاہدہ، اور ايٹمي انرجي کي عالمي ايجنسي ميں امريکہ کا ساتھ ديتے ہوئے ايران کےخلاف ووٹ دينا، نيز ايران پاکستان ہندوستان گيس پائپ لائين سے نکل جانا اور مقبوضہ فلسطين کے بارے ميں ديرينہ پاليسياں بدل دينا يہ سارے فيصلے امريکہ اور اسرائيل سے دوستي کانتيجہ ہيں-