• صارفین کی تعداد :
  • 552
  • 2/4/2012
  • تاريخ :

قائد انقلاب اسلامي کا نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب

آيت اللہ العظمي خامنہ اي

ولي امر مسلمين آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ ايران کے اسلامي انقلاب نے ملت ايران کو گھٹن کے ماحول سے باہر نکال کراور اس حقارت سے جو ايراني عوام پر مسلط کر رکھي گئي نجات دلاکر انہيں عزت و شرف اور آزادي عطا کي ہے

ابنا: قائد انقلاب اسلامي نے نماز جمعہ کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جس ميں دسيوں لاکھ نمازيوں نے شرکت کي اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد کي ترقي وپيشرفت کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ گذشتہ تين عشروں کے دوران ايران کے عوام نے تمام چيلنجوں منجملہ صدام کے ذريعے مسلط کي گئي آٹھ سالہ جنگ ، اوراسي طرح پابنديوں اور اپنے خلاف دہشتگردانہ واقعات پرغلبہ حاصل کيا اور ان ميں سے کوئي بھي اقدام اسلامي انقلاب کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور نہ کرسکا -

قائد انقلاب اسلامي نے اسي طرح ايران کے خلاف امريکا کي پابنديوں اور دھمکيوں ميں شدت کا بھي ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ يہ دھمکياں امريکا کي بے بسي کي علامت ہيں اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ بات چيت کي منطق سے عاري ہيں اور امريکا اپنے مقاصد کے حصول کے لئے طاقت کے استعمال اور خونريزي کي منطق کے علاوہ اور کچھ نہيں جانتا - قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ امريکا اگر جنگ کي دھمکي ديتا ہے تو بھي اس کے نقصان ميں ہے اور اگر جنگ کرتا ہے تو اس کو دس گنا زيادہ نقصان ہوگا - قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ايران کے آنےوالے عام انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ جو چيز دشمنوں کے مقابلے ميں ايراني عوام کي ہيبت کو ظاہر اور دشمنوں پر خوف طاري کرتي ہے وہ انتخابات ميں عوام کي بھرپور شرکت ہے -

ولي امر مسلمين آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے نماز کے خطبے ميں علاقے ميں جاري اسلامي بيداري کي لہر اور تبديليوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ علاقے ميں جاري عوامي انقلابات ميں تيونس مصر اور ليبيا کے عوام کے انقلابات کامياب ہوگئے ہيں اور اس عرصے ميں چار خطرناک ڈکٹيٹروں کا خاتمہ ہوچکا ہے اور يہ بہت ہي مبارک واقعات ہيں - آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ علاقے ميں جاري انقلابي تحريکوں کا ايک اثر يہ ہے کہ غاصب صہيوني حکومت الگ تھلگ پڑگئي اور کمزور ہوئي ہے اور فلسطيني نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے تعلق سے حوصلہ ملا ہے -

قائد انقلاب اسلامي نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بحرين کے عوام کا انقلاب علاقے کے ديگر انقلابات کے مقابلے ميں سب سے زيادہ مظلوم ہے فرمايا بحريني عوام کے انقلابات کو پوري دنيا کے ذرائع ابلاغ نے بائيکاٹ کيا ہے آپ نے بحريني حکام کے ان بيانات کو مسترد کرتے ہوئے کہ ايران بحرين کے داخلي معاملات ميں مداخلت کررہا ہے فرمايا ہے کہ ہم بحرين کے معاملات ميں مداخلت نہيں کررہے ہيں اور اگر مداخلت کررہے ہوتے تو اس کا اعلان بھي کرديتے جس طرح ايران اسرائيل کے خلاف مداخلت کرتا ہے جس کا نتيجہ لبنان ميں تينتيس روزہ اور غزہ ميں بائيس روزہ جنگوں ميں سامنا آيا اور اس کے بعد بھي جہاں بھي کوئي قوم يا گروہ صہيوني حکومت کے مقابلے کے لئے اٹھ کھڑي ہوگي اس قوم اور گروہ کي مدد کرنے سے ہم دريغ نہيں کريں گے قا ئد انقلاب اسلامي نے اس بات پر تاکيد کرتے ہوئے کہ آج امريکا اور يورپ اقتصادي اور سياسي مسائل ميں عالمي سطح پر کمزور پڑ گئے ہيں فرمايا امريکا کو عراق افغانستان اور فلسطين ميں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور خود امريکا کے اندر امريکي حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے جس کي مثال گذشتہ چار مہينوں سے امريکي عوام کا سڑکوں پر نکلنا اور دھرنا دينا ہے.

قائد انقلاب اسلامي نے ايران کے خلاف امريکا اور يورپ کي پابنديوں اور دھمکيوں کے سلسلے ميں فرمايا کہ ان پابنديوں کا جواب دينے کے لئے ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے اور وقت آنے پر ہم انجام بھي ديں گے - ولي امر مسلمين نے نماز کے دوسرے خطبے ميں جو عربي زبان ميں ديا گيا علاقے کے عرب عوام کو سفارش فرمائي کہ وہ علاقے کے عوامي انقلابات کو مغرب کي طرف سے اچک لے جانے کي کوششوں سے ہوشيار رہيں آپ نے فرمايا کہ جتني بھي آمر حکوaمتوں کا خاتمہ ہوا ان سب کي مشترکہ خصوصيت مذہب اور دين کي مخالفت تھي وہ مغرب کي ايجنٹ اور پٹھو حکومتيں تھي جو صہيونيوں کا ساتھ ديتي تھيں اور مسئلہ فلسطين سے غداري کرتي تھيں.