• صارفین کی تعداد :
  • 939
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

افغانستان : قاتل امريکي کو قرارواقعي سزا دي جائے

افغانستان

افغانستان ميں ايک امريکي فوجي کے ہاتھوں سترہ بے گناہ افغاں شہريوں کے قتل عام کے بعد اس ملک کي سينيٹ نے کہا ہے کہ اس امريکي مجرم پر کھلي عدالت ميں مقدمہ چلايا جائے اور اسے قرار واقعي سزا دي جائے-

ابنا: افغانستان کي سينيٹ کے اراکين نے سينيٹ کے سامنے اجتماع کرکے افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے جرائم کي مذمت کي اور اس امريکي قاتل کو کيفر کردار تک پہنچائے جانے نيز امريکي فوجيوں کے انخلا کا مطالبہ کيا- افغاں سينيٹ کے ارکان نے زور ديکر کہا ہے کہ امريکي مجرم کو افغانستان کے قوانين کے مطابق سزا دي جائے-

ياد رہے امريکي وزير جنگ نے گذشتہ روز اچانک افغانستان کا دورہ کرکے نہتے عوام کے قتل عام کے ذمہ دار امريکي فوجي کو افغانستان سے باہر بھجوا ديا ہے- امريکي وزير جنگ کا يہ غير انساني اقدام ظاہر کرتا ہے کہ امريکہ کے انساني حقوق کے دعوے کھوکھلے ہيں اور امريکہ کي نظر ميں ديگر قوموں کے حقوق کي ذرہ برابر وقعت نہيں ہے اور افغانستان، پاکستان اور عراق ميں اور نام نہاد دہشتگردي سے مقابلے کے بہانے دسيوں ہزار افراد کا قتل عام کسي پر پوشيدہ نہيں ہے-

قابل ذکر ہے کہ امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن مجيد کي بے حرمتي کے بعد ايک امريکي فوجي نے اندھا دھند فائرنگ کر کے سترہ افغان شہريوں کا قتل عام کر ديا تھا- ادھر امريکي وزارت جنگ پنٹاگون کے ذرائع نے اس شرمناک خبر کا اعلان کيا ہے کہ نہتے افغانيوں کے قتل عام ميں ملوث امريکي فوجي کو افغانستان سے باہر ايک جيل ميں منتقل کر ديا گيا ہے- پنٹاگون کے ترجمان نے يہ نہيں بتايا کہ اس امريکي مجرم کو کس جگہ رکھا گيا ہے-

ادھر اطلاعات ہيں کہ ايک دلير افغان شہري نے امريکي وزير جنگ لئون پنيٹا پر حملہ کيا تھا ليکن اس حملے ميں امريکي وزير جنگ کو کوئي نقصان نہيں پہنچا- ہمارے نمائندے نے ہلمند صوبے کے حکام کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ امريکي وزير جنگ پر يہ حملہ اس وقت ہوا جب ان کا طيارہ ہلمند اير پورٹ پر اترا تھا-