• صارفین کی تعداد :
  • 472
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

ايف آئي اے کا وفد ہندوستان ميں

 چودھری ذوالفقار علی

پاکستان کي فيڈرل انوسٹي گيشن ايجنسي ايف آئي اے کے خصوصي پراسکيوٹر کي قيادت ميں ايک وفد ہندوستان گيا ہے-

ابنا: اطلاعات کے مطابق چودھري ذوالفقار علي کي قيادت ميں آٹھ رکني وفد نئي دہلي پہنچ گيا ہے- يہ وفد ممبئي حملوں کي تحقيقات کے سلسلے ميں نئي دہلي پہنچا ہے- پاکستاني عدالتي کميشن جن افراد سے ملاقات کرے گا ان ميں اجمل قصاب سے تحقيقات کرنے والے افسران، جوڈيشل مجسٹريٹ اور مارے جانے والے دہشت گردوں کے پوسٹ مارٹم کرنے والے افسران بھي شامل ہيں-ياد رہے ہندوستان نے پاکستان سے ممبئي حملوں کے بارے ميں جاري تحقيقات ميں تعاون کرنے درخواست کي تھي- نومبر دوہزار آٹھ کو ممبئي ميں دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جن ميں ايک سو چھاسٹھ افراد ہلاک اور تين سو زخمي ہوئے تھے- ہندوستان نے پاکستان کي خفيہ ايجنسيوں کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار ديا تھا جسے پاکستان نے مسترد کيا ہے- اجمل قصاب نامي دہشت گرد ہي ان حملوں ميں زندہ بچا ہے-