• صارفین کی تعداد :
  • 943
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

 امريکي قاتل امريکہ واپس

امریکی

امريکي وزارت جنگ پينٹاگون نے افغانستان کے صوبۂ قندھار ميں واقع ايک ديہات ميں چند دن قبل سترہ عام شہريوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے امريکي فوجي کي امريکہ منتقلي کي خبر دي ہے-

ابنا: امريکہ کے اس اقدام کے معني يہ ہيں کہ امريکہ کي حکومت اور فوج نہ صرف افغانستان کي خود مختاري اور اقتدار اعلي کا احترام نہيں کرتي ہے اور اس ملک کے عوام کي جانوں کو کوئي اہميت نہيں ديتي ہے بلکہ امريکي صدر باراک اوباما سميت اس ملک کے اعلي حکام کي جانب سے ديۓ جانے والے افغانستان کے عام شہريوں کے قتل عام کي تفتيش اور اس ميں ملوث عناصر کو کيفرکردار تک پہنچاۓ جانے پر مبني بيانات کھوکھلے ہيں- سياسي مبصرين کا کہنا ہے کہ افغانستان ميں موجود اپنے مجرم فوجيوں کے ساتھ امريکہ کي فوج اور حکومت کا يہ رويہ افغانستان کے عوام کو کيپيچوليشن سے آشنا کررہا ہے- جس کي رو سے افغانستان کي عدليہ کو افغانستان ميں موجود امريکي اور نيٹو کے فوجيوں کي گرفتاري اور ان پر مقدمہ چلاۓ جانے کا کوئي حق حاصل نہيں ہے- اور صرف امريکي عدالت ہي ان پر مقدمہ چلانے کا حق رکھتي ہے جس کے معني افغانستان کے قومي اقتدار اعلي اور خود مختاري کي خلاف ورزي کۓ جانے کے ہيں- افغانستان ميں جرم کا مرتکب ہونے والے امريکي فوجيوں پر امريکي عدالت ميں مقدمہ چلايا جانا افغانستان ميں ان فوجيوں کو نہ صرف مزيد جرائم سے روکنے کا باعث نہيں بلکہ ان کو مزيد گستاخ بنانے کا موجب ہے کيونکہ امريکي فوجي بھي جانتے ہيں کہ امريکي عدالتوں نے کبھي بھي ان مجرموں کو سزا نہيں دي ہے بلکہ وہ صرف راۓ عامہ کو دھوکہ دينے کے لۓ صرف دکھاوے کے مقدمے چلاتي ہيں اور انھوں نے کبھي بھي مجرموں کے خلاف فيصلہ نہيں سنايا ہے- يہي وجہ ہے کہ افغانستان کي سينيٹ نے بھي امريکي فوجي کے خلاف کھلي عدالت ميں مقدمہ چلاۓ جانے کا مطالبہ کيا ہے- اس سلسلے ميں توجہ طلب نکتہ قابضوں کے خلاف افغان عوام کے اٹھ کھڑے ہونے کے بارے ميں يورپي ممالک کي تشويش ہے کيونکہ افغانستان کي علماء کونسل ، پارليمنٹ اور سينيٹ کے اراکين اور حکومت بارہا افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے جرائم جاري رہنے کے بارے ميں انتباہ دے چکي تھي اور ايک امريکي فوجي کے ہاتھوں سترہ عام شہريوں کے قتل عام کے بعد تو بہت سے حلقوں نے قابضوں کے خلاف اعلان جہاد کرنے کا مطالبہ کر ديا ہے- ہلمند کے ہوائي اڈے پر امريکي وزير جنگ لئون پانيٹا پر ايک افغان شہري کے حملے سے اس بات کي نشاندہي ہوتي ہے کہ افغان عوام اپنے ملک ميں امريکي اور نيٹو فوجيوں کے جرائم کو معاف نہيں کريں گے - يہ حملہ امريکي حکام کے لۓ سنجيدہ انتباہ سمجھا جا رہا ہے کہ اگر امريکي حکام نے امريکي مجرم فوجي پر مقدمہ چلاۓ جانے پر مبني افغان عوام کے مطالبے پر توجہ نہ دي تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے-