• صارفین کی تعداد :
  • 556
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

قرآن پاک کي بيحرمتي کے خلاف افغانستان بھر ميں مظاہرے

افغانستان

کابل… افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے پر چوتھے روز بھي مظاہرے جاري ہيں ، سيکڑوں مظاہرين کا صدراتي محل کي جانب مارچ جاري ہے.

ابنا: دارالحکو مت کابل ميں مختلف مقامات پر قران پاک کي بے حرمتي پر مظاہرے نماز جمعہ کے بعد ايک بار پھر شروع ہو گئے. قران پاک کي بے حرمتي کے خلاف مظاہروں ميں گزشتہ تين روز ميں فائرنگ کے واقعات ہوئے جن ميں اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے ہيں. تعلقان شہر ميں جرمن بيس کے سامنے درجنوں افراد نے پر امن مظاہرہ کيا ، جس کے بعد تقريبا 50 کے قريب جرمن فوجيوں نے بيس خالي کردي .