• صارفین کی تعداد :
  • 417
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

بگرام ائيربيس پر قرآن کي بے حرمتي، پاکستان کا اظہار افسوس

اسلام آباد
اسلام آباد… ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان بگرام ائر بيس پر قرآن پاک کي بے حرمتي کے واقعہ کي بھر پور مذمت کرتا ہے ترجمان دفتر خارجہ عبد الباسط خان نے ہفتہ وار پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے امريکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پارليمنٹ کي گائيڈ لائنز کے تحت آگے بڑھے گا.

ابنا: انھوں نے کہا کہ بلوچستان ميں غير ملکي مداخلت کے شواہد موجود ہيں. ترجمان کا کہنا تھا کہ اميد ہے بلوچستان کا مسئلہ سياسي طريقے سے حل کر ليا جائے گا. ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسي ملک کے اندروني معاملات ميں مداخلت نہيں کرتا اور چاہتے ہيں کوئي کوئي ملک بھي پاکستان کے اندروني معاملات ميں مداخلت نہ کرے