• صارفین کی تعداد :
  • 491
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

افغانستان ميں امريكي سفارت خانے كي بندش

اوباما

امريكي فوجيوں كي طرف سے قرآن پاك اور اسلامي كتابوں كي بے حرمتي كے دو دن بعد افغانستان ميں امريكي سفارت خانہ بند كرديا گيا-

ابنا: قرآن كريم كي بے حرمتي كے بعد ہونے والے احتجاجي مظاہروں كي وجہ سے امريكي حكام نے سفارت خانے كو تا اطلاع ثاني بند كرديا ہے-

امريكي سفارت خانے نے اعلان كيا ہے كہ سفارت كا عملہ كابل كے اندر سفر نہيں كرے گا اور تمام عملہ فورا واپس سفارت خانے پلٹ آئے- اس طرح امريكي حكام نے قندھار ميں بھي عملے كي جابجائي كو ممنوع قرار دے ديا ہے -

امريكي فوجيوں كي طرف سے قرآن كريم اور اسلامي كتابوں كے جلانے كي وجہ سے افغاني عوام ميں بہت زيادہ غم و غصہ پايا جاتا ہے اس لئے دو دن گذرنے كے باوجود احتجاجي مظاہرے جاري ہيں-