• صارفین کی تعداد :
  • 979
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

حزب اللہ پوري طرح تيار ہے

حزب اللہ پوری طرح تیار ہے

حزب اللہ لبنان کے سينئر رہنما نبيل قاووق نے کہا ہے کہ حزب اللہ بھر پور طرح سے آمادہ اور توانا ہے-

ابنا: حزب اللہ کي مجلس عاملہ کے سربراہ نبيل قاووق نے کہا ہے کہ حزب اللہ پوري طرح سے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کےئے تيار ہے اور صيہوني حکومت کو کاري ضربيں لگاسکتي ہے- قاووق نے چودہ مارچ سے موسوم گروہ پرتنقيد کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ چودہ مارچ کي جانب سے مخالفت کے باوجود ہرگز اپنے ہتھياروں سے دستبردار نہيں ہوگي-

انہوں نے کہا کہ کيا حزب اللہ کے علاوہ بھي کسي گروہ نے دوہزآر چھے ميں تينتيس روزہ جنگ ميں صہيوني رياست کو شکست دي ہے؟ انہوں نے کہا کہ کسي فرد اور گروہ ميں حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کي طاقت نہيں ہے کيونکہ حزب اللہ کو روز بروز عوام کے نزديک مقبوليت حاصل ہورہي ہے- شيخ نبيل قاووق نے خبردار کيا کہ امريکہ لبنان ميں بھي اپنے مہرے لانا چاہتا ہے اور اس نے اپني آلہ کار حکومت کو برسر کار لانے کي ہر ممکنہ کوشش کي ہے ليکن اسے شکست ہوئي ہے -

انہوں نے کہا کہ بعض گروہ لبنان ميں حکومت حاصل کرنے کےلئے قومي نعرے لگاتے ہيں ليکن اب ا نہوں نے شام کي قوم کي حمايت کے نعرے لگانے شروع کردئے ہيں جبکہ يہي گروہ شام ميں مسلح افراد کے لئے ہتھيار بھي بھيج رہے ہيں-