• صارفین کی تعداد :
  • 426
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

امريکہ کے جاري ڈرون حملوں پر گيلاني کي تنقيد

گیلانی

پاکستان کے وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے اپنے ملک پر ہونے والے امريکي ڈرون حملوں کي ايکبار پھر مذمت کي ہے-

ابنا: پاکستان کے وزير اعظم نے آج اسلام آباد ميں امريکي اراکين کانگريس کے ايک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے قبائلي علاقوں پر امريکہ کے جاري ڈرون حملوں پر تنقيد کرتے ہوئے ان حملوں کو ناقابل قبول قرار ديا- پاکستان کے وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ ان کے ملک کے عوام اس بات کي توقع رکھتے ہيں کہ واشنگٹن پاکستان کي ارضي سالميت اور قومي اقتدار کا احترام کريگا-

انھوں نے اسي طرح پاکستان کے صوبے بلوچستان کي خود مختاري کے بارے ميں امريکي کانگريس کے مداخلت پسندانہ موقف کو بھي اپني تنقيد کا نشانہ بنايا- واضح رہے کہ پاکستان کي ايک سرحدي چوکي پر نيٹو کے ہيلي کاپٹروں کے حملے کے بعد سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درميان تعلقات ميں کشيدگي اپني انتہا کو جاپہنچي ہے.