• صارفین کی تعداد :
  • 567
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

آل سعود آمريت کےخلاف جاري تحريک سے بوکھلاہٹ ميں مبتلا

ڈاکٹر علی واصف

امريکہ کے معروف تجزيہ نگار اور سياسي مبصر ڈاکٹر علي واصف نے نہتے عوام کے خلاف آل سعود کي مجرمانہ کاروائيوں کي مذمت کي ہے-

ابنا: ڈاکٹرعلي واصف نے پريس ٹي وي سے گفتگو ميں کہا کہ سعودي عرب ميں آل سعود کے خلاف عوامي تحريک جاري ہے- واشنگٹن ميں انٹرنيشنل ريفارم ايسوسي ايشن کے سربراہ ڈاکٹرعلي واصف نے کہا کہ سعودي عرب کے شہريوں کو اپنے مستقبل کے لئے خود فيصلہ کرنا ہوگا ليکن سعودي عوام اپنے حقوق سے محروم کردئے گئے ہيں- ياد رہے سعودي عرب ميں حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہيں اور گذشتہ روز بھي مشرقي علاقے ميں بڑا مظاہرہ ہوا تھا- آل سعود کي حکومت بعض اسلامي ملکوں ميں جاري عوامي تحريکوں سے بري طرح بوکھلا گئي ہے اور اسے ڈر ہے کہ سعودي عرب ميں بھي عوامي تحريک زور پکڑسکتي ہے -

آل سعود نے ملک ميں ہرطرح کے جلسے جلوس اور مظاہروں پر پابندي لگادي ہے اور مشرقي علاقوں ميں جاري عوامي تحريک کو بري طرح کچل رہي ہے- گذشتہ روز کے مظاہروں ميں زہير عبداللہ آل سعيد نامي نوجواں آل سعود کے کارندوں کي بربريت ميں شہيد ہوگيا-ادھر اطلاعات ہيں کہ الاحساء علاقے کے علماء دين نے ايک بيان جاري کرکے آل سعود کي تشدد آميز کاروائيوں کي مذمت کي ہے- الاحساء کے علماء نے آل سعود کي حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ فرقہ وارانہ تعصب کي پاليسي ختم کرے نيز سياسي قيديوں کوبلا قيد و شرط رہا کردے- علماء نے خبردار کيا ہے کہ مشرقي علاقوں کے حالات کنٹرول سے باہر ہوسکتے ہيں-