• صارفین کی تعداد :
  • 402
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

عراق ميں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات ميں ہلاکتوں کي تعداد 60 تک پہنچ گئي ہے

عراق کا پرچم

عراق کے دارالحکومت بغداد اور ديگر شہروں ميں ہونے والے بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتيجے ميں کم ازکم 60 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمي ہو گئے ہيں.

ابنا: عراق کے دارالحکومت بغداد اور ديگر شہروں ميں ہونے والے بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات کے نتيجے ميں کم ازکم 60 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمي ہو گئے ہيں.

عراقي وزارت داخلہ کے مطابق جمعرات کو يہ دھماکے سڑکوں کے کنارے نصب بموں سے ہوئے جبکہ بعض کار بم دھماکے تھے.

حملے مقامي وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے آٹھ بجے کے درميان ہوئے. ہلاکتوں ميں اضافے کا خدشہ ظاہر کيا جا رہا ہے جبکہ درجنوں افراد زخمي بھي ہوئے ہيں.

حکام کے مطابق  ان حملوں کا ہدف پوليس اہلکار تھے.عراقي وزارت داخلہ کے مطابق تشدد کے زيادہ تر واقعات دارالحکومت بغداد ميں ہوئے، جہاں کم ازکم بائيس افراد مارے گئے ہيں