• صارفین کی تعداد :
  • 525
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

الاحساء کے علماء کا آل سعود کو انتباہ

الاحساء کے علماء کا آل سعود کو انتباہ

سعودي عرب ميں شيعہ علماء نے سعودي عرب کے شہروں قطيف اور العواميہ ميں آل سعود کے ہاتھوں شيعہ عوام کے قتل عام کي شديد مذمت کرتے ہوئے آل سعود کو متنبہ کيا ہے کہ وہ سعودي عرب ميں شيعوں کا قتل عام فوري طور پربند کرديں ورنہ اس کے سنگين نتائج بر آمد ہونگے-

ابنا: علماء الاحساء کا کہنا ہے کہ قطيف ميں سعودي سکيورٹي دستوں کي فائرنگ سے شہيد اور زخمي ہونے والے مظاہرين  کے بارے ميں فوري طور پر تحقيقي کميشن قائم کيا جائے-

علماء نے بيان ميں کہا ہے کہ  سعودي عرب ميں ہميشہ شيعوں کے حقوق کو نظر انداز کيا گيا ہے جس کي وجہ سے عوام نے اپنے حقوق لينے کے لئے سڑکوں کا رخ کيا ہے-

بيان کے مطابق قطيف ميں جگہ جگہ قائم فوجي چوکيوں کو فوري طور پر اٹھا ليا جائے جس کي وجہ سے عوام کے حقوق پامال ہورہے ہيں اور عوام کے جذبات مزيد بھڑک رہے ہيں-

الاحساء علماء نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ وہابيوں کو شيعہ عقائد کي توہين کرنے سے باز رکھا جائے اور شيعوں کو اپنے ثقافتي پروگرام منعقد کرنے کي مکمل آزادي ہوني چاہيے-

واضح رہے کہ سعودي عرب کے مشرقي علاقوں ميں شديد عوامي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے ان علاقوں ميں شيعہ مسلمان آباد ہيں جو سعودي وہابيوں کي تنگ نظري اور شدت پسندي کا شکار ہيں -