• صارفین کی تعداد :
  • 485
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

بحرين ميں انقلابي تنظيموں سے بامعني مذاکرات کا مطالبہ

بحرین

بحرين ميں جمعيت وعد کے سربراہ نے آل خليفہ سے مطالبہ کيا ہے کہ موجودہ بحران کو ختم کرنے کے لئے انقلابي تنظيموں سے بامعني مذاکرات کرے-

ابنا: رضي الموسوي نے کہا کہ بحرين کے بحران کو حل کرنے کے لئے حکومت کو چاہيے کہ وہ بغير کسي پيشگي شرط کے منامہ منشور کے مطابق مذاکرات کرے-

انہوں نے کہا کہ آل خليفہ نے جو پرتشدد اور فوجي راستہ اختيار کيا ہے اس سے بحران حل نہيں ہوسکتا بلکہ مزيد بدامني پھيلے گي- انہوں نے کہا کہ تمام سياسي گروہ بامعني مذاکرات کرنے پر تيار ہيں اور منامہ منشور کے مطابق مذاکرات ميں بحران کا جائزہ لينے کے لئے آمادہ ہيں-

انہوں نے منامہ ميں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے عوامي احتجاج کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ يہ عوامي احتجاج حقوق کي ادائيگي کے لئے کيا گيا تھا-

ياد رہے بارہ اکتوبر کو بحرين کے پانچ سياس گروہوں نے ايک مشترکہ بيان جاري کيا تھا جسے منشور منامہ کا نام ديا گيا - يہ منشور سياسي پارٹيوں کے مطالبات پر مشتمل ہے اور اس ميں عوام کے حقوق کي ادائيگي پر تاکيد کي گئي ہے-