• صارفین کی تعداد :
  • 758
  • 2/25/2012
  • تاريخ :

افغانستان ميں امريکہ مخالف اعتراضات

افغانستان میں امریکہ مخالف اعتراضات

افغانستان کے بگرام ايئربيس ميں موجود امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قرآن کريم کو نذر آتش کۓ جانے کے مذموم اقدام کے خلاف اس ملک ميں وسيع پيمانے پر ہونے والے احتجاج کا سلسلہ جاري رکھتے ہوۓ اس ملک کي پارليمنٹ نے کل اپنا اجلاس ملتوي کرديا-

ابنا: افغانستان کي پارليمنٹ کے اراکين نے امريکي فوجيوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوۓ غير ملکي فوجيوں کے خلاف جہاد شروع کرنے کي بات کي- افغانستان کے رکن پارليمنٹ عبدالستار نے زور دے کر کہا کہ امريکيوں کا مقابلہ کرنے کے لۓ جہاد کا حکم جاري ہونا چاہۓ تاکہ ان کو افغانستان سے نکال باہر کيا جاسکے- موصولہ رپورٹ کے مطابق قرآن کريم کے جلاۓ گۓ نسخوں کو پارليمنٹ ميں لايا گيا جس کي وجہ سے اراکين پارليمنٹ کے غم و غصے ميں شدت پيدا ہوگئي- لوگوں نے بگرام ايئر بيس کے اطراف سے قرآن کريم کے تين سو سے زائد نسخوں کو آگ کے شعلوں سے نکالا تھا-

اس کے علاوہ کابل اور دوسرے شہروں کے ہزاروں باشندوں نے بدھ کے دن پارليمنٹ کي عمارت اور امريکي فوجي اڈے کے سامنے جلوس نکالے اور مردہ باد امريکہ کے نعرے لگاتے ہوۓ قرآن کريم کي بے حرمتي کرنے کے امريکي فوجيوں کے اقدام کي مذمت کي-

دريں اثناء امريکي فوجيوں نے جلال آباد شہر اور بگرام ايئر بيس کے اطراف ميں مظاہرين پر حملہ کر کے تيس مظاہرين کو زخمي کرديا- افغانستان کے مختلف شہروں ميں نکالے جانے والے امريکہ مخالف جلوسوں ميں سات سے زيادہ افراد جاں بحق اور دسيوں زخمي ہوچکے ہيں- يہ پہلي بار نہيں ہے کہ امريکي فوجيوں نے افغانستان ميں مسلمانوں کے مقدسات کي بے حرمتي کي ہو-

افغانستان کے علماء اور عوام قرآن کريم کي بے حرمتي کو اسلام کے مقابلے کے سلسلے ميں ايک اور سازش جانتے ہيں- اور امريکي فوجيوں کے اس اقدام کي وجہ سے دنيا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوۓ ہيں- اس لۓ تقريب مذاہب اسلامي کي عالمي کونسل نے امريکي فوجيوں کے اس مذموم اقدام کي مذمت کرتے ہوۓ عالم اسلام کے تمام علماء اور حق کے متلاشيوں سے اپيل کي ہے کہ وہ اتحاد اور سامراجيوں کي سازشوں کے بارے ميں اپني ہوشياري کا مظاہرہ کرتے ہوۓ قرآن کريم کي توہين کرنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس مذموم عمل کے خلاف بھر پور رد عمل ظاہر کريں- دريں اثناء افغانستان کے رکن پارليمان عبدالرحمان رحماني نے زور دے کر کہا ہے کہ قرآن کريم کو جلاۓ جانے کا عمل اس ملک کي سياسي اور سلامتي کي صورتحال کو خراب کردے گا-

انہوں نے کہا کہ قرآن کريم کي بے حرمتي کي وجہ سے افغانستان کے مسلمان عوام کے جذابات کو شديد ٹھيس پہنچي ہے اور چونکہ امريکہ کابل حکومت پر اسٹريٹيجيک معاہدے کو مسلط کرنے کے درپے ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات بھي کررہا ہے اس لۓ يہ بعيد نظر نہيں آتا ہے کہ امريکي فوجيوں کا يہ مذموم اقدام افغانستان کي سياسي اور سلامتي کي صورتحال ميں تبديلي کا موجب ثابت ہو-