• صارفین کی تعداد :
  • 563
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

شام کےحکومت مخالف ليڈر نے فوجي مداخلت کي مخالفت کي

شام کا پرچم

شام کے ايک مخالف گروہ کے سربراہ عبدالعزيز الخبر نے شام ميں فوجي مداخلت کي مخالفت کي ہے-

ابنا: عبدالعزيز الخبر نے کہا ہے کہ شام ميں فوجي مداخلت الميہ پر منتج ہوگي- انہوں نے بيروني ملکوں کي جانب سے شام ميں مسلح گروہوں کو ہتھيار اور فنڈ فراہم کئے جانے کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام کي حکومت کے خلاف سرگرم عمل گروہوں کو اسلحہ اورفنڈ فراہم کرنا سب سے گھناؤنا اقدام ہے-

شام کي حکومت کے اس مخالف رہنما نے کہا ہے کہ شام کے موجودہ بحران کا حل مفاہمت آميز طريقوں سےنکالاجاسکتا ہے اور ہم اسي راہ پر چلنے کے خواہاں ہيں- يادرہے شام ميں امريکہ اور اس کے مغربي اور عرب اتحاديوں کے حمايت يافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہيں- شام کي حکومت نے اصلاحات پر عمل شروع کرديا ہے-