• صارفین کی تعداد :
  • 588
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

عراق ميں دہشتگردانہ بم دھماکے، پچاس سے زائد ہلاک

عراق

عراق کے مختلف شہروں ميں آج تيرہ دہشتگردانہ کار بم دھماکے ہوئے ہيں جن ميں پچاس سے زائد افراد کے جاں بحق اور دوسو افراد کے زخمي ہونے کي اطلاع ہے-

ابنا: اطلاعات کے مطابق آج بغداد، ديالہ ، کرکوک، بابل اور صلاح الدين علاقوں ميں تيرہ کار بم دھماکے ہوئے جن ميں پچاس سے زائد افراد جاں بحق اور دو سو زخمي ہوئے ہيں- يہ بم دھماکے آج صبح شيعہ علاقوں ميں ہوئے ہيں-

ادھر اطلاعات ہيں کہ عراقي پوليس نے نينوا، ديالہ ، الانبار صوبوں ميں بھاري مقدار ميں گولہ بارود ضبط کيا ہے-

عراقي وزارت داخلہ کے مطابق بغداد کے مضافات ميں واقع صدر سٹي ميں پوليس نے دھماکہ خيز مادوں سے بھرے تين بڑے تھيلے دريافت کرکے ضبط کرلئے-

عراقي ذرايع کے مطابق امريکہ اور بعض عرب ممالک بالخصوص سعودي عرب عراق ميں دہشتگردي کروا رہا ہے-