• صارفین کی تعداد :
  • 720
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

پشاور ميں کوہاٹ بس اڈے پر دھماکا، 12ہلاک، 30 زخمي

پشاور

پشاور ميں کوہاٹ بس اڈے کے قريب دھماکا ہو اہے جس کے نتيجے ميں 12افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمي ہو گئے ہيں.

ابنا: دھماکے کے نتيجے ميں 15کے قريب گاڑيوں کو بھي نقصان پہنچا ہے. ليڈي ريڈنگ اسپتال نے 12لاشيں پہنچنے کي تصديق کر دي ہے-

سيکيورٹي فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے ريسکيو ٹيميں امدادي کارروائيوں کا عمل جاري رکھيے ہوئي ہيں، پوليس بھي موقع پر پہنچ گئي ہيں اور زخميوں کو ليڈي ريڈنگ اسپتال منتقل کيا جارہا ہے.

ريسکيو ذرائع کے مطابق بم دھماکے کي نوعيت معلوم کرنے کي کوششيں جاري ہيں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ خيال کيا جارہا ہے کہ باروي مواد ايک بس اڈے پر موجود ايک گاڑي ميں رکھا گيا تھا.

دريں اثناء يہ بھي واضح نہيں ہوسکا ہے کہ دہشت گردي کي يہ کاروائي اندھا دھند تھي يا پھر کسي خاص گاڑي يا گروہ کو نشانہ بنايا گيا ہے؟ صوبائي حکومت کے عہديداروں نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کي تعداد 15 تک پہنچ گئي ہے-