• صارفین کی تعداد :
  • 818
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

شيطان بزرگ کي شيطانياں اور اسلامي انقلاب

شیطان بزرگ کی شیطانیاں اور اسلامی انقلاب

ليکن ان سازشوں کے باوجود يہ صرف امريکہ کي خوش فہمي ہے- 33,32 سالوں ميں ايران کے اسلامي انقلاب کے کاميابي کے بعد کوئي ايسا دن کوئي ايسا لمحہ نہيں گزرا ہے جس ميں شيطان بزرگ نے ايران کے خلاف کوئي سازش تيار نہ کي ہو ليکن شيطان برزگ کو ہميشہ شکست اور انقلاب اسلامي کو رہبر معظم کي قيادت ميں کاميابياں ہي کاميابياں ملي ہيں-

امريکہ اس وقت ايران کے خلاف کئي محاذوں پر مختلف سازشوں کے ذريعے جنگ لڑرہا ہے اور  ہر طرف سے ايران کا دائرہ تنگ کرنے ميں مصروف عمل ہے- اقوام متحدہ ميں ايران کے خلاف قرارداد پر قرارداد پاس کررہا ہے- ايراني تيل کا بائيکاٹ کرنے کي کوشش کررہا ہے؛ ايران کے مرکزي بينک کيساتھ لين دين پر پابندي عائد کي گئي ہے- پاکستان ايران گيس پائپ لائن کے معاہدے کو منسوخ کرنے کے لئے ايڑي چوٹي کي زور لگارہا ہے؛ امريکي سفير کيمرون منٹر نے تو پاکستان ميں بڑي بےشرمي سے ايک خطاب کے دوران يہاں تک کہا ہے کہ ايران سے گيس معاہدہ پاکستان کے لئے بالکل سود مند نہيں اور اگر پاکستان ايران سے گيس معاہدہ نہ کريں تو امريکہ پاکستان کو سات بلين ڈالر امداد بھي دے گا-

ليکن امريکہ کي تمام سازشيں اس وقت دم توڑ گئيں جب يہ معاہدہ ايک عرصہ سے امريکي سازشوں کي وجہ سے تعطل کا شکار رہنے کے بعد تيزي سے تکميل کے مراحل سے گزرنے لگا اور ماہرين کے مطابق يہ منصوبہ 2014 ميں مکمل ہونے والا تھا ليکن اب يہ 2013 ميں مکمل ہوکر پاکستان کو گيس سپلائي بھي شروع ہوجائے گي-

اس کے علاوہ امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن مسلسل جاپان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ايران سے تيل کي درآمد بند کريں ليکن جاپان نے اس امريکي مطالبے کو يکسر مسترد کرتے ہوئے امريکہ پر يہ واضح کيا ہے کہ سونامي اور زلزلوں کے بعد جاپان کي خراب معيشت اس بات کي متحمل نہيں ہوسکتي کہ ايران سے تيل درآمد کرنا بھي بند کردے؛اور ادھر دس فيصد جاپاني معيشت کا انحصار ايراني تيل پر ہے- اس کے علاوہ امريکہ کوايران کے علاوہ پوري دنيا ميں پھيلے ہوئے اہل تشيع کي طرف سے بھي بڑي تشويش لاحق ہے جو نظام ولايت فقيہہ کے سائے ميں آگے بڑھتے جارہے ہيں-اور نظام ولايت فقيہہ وانقلاب ايران کو تقويت بخش رہے ہيں-

لہذا امريکہ يہ چاہتا ہے کہ ايران کے ساتھ ساتھ دنيا ميں آباد اہل تشيع پر بھي کاري ضرب لگائے-اس کے لئے اس نے بحرين کي آزادي کي تحريک کو دبانے کے لئے آل سعود کے ذريعے آل خليفہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے-سعودي عرب ميں موجود اہل تشيع پرسعودي مظالم پر خاموش تماشائي بناہواہے-يمن ميں علي عبداللہ صالح کے ذريعے شيعوں پر ظلم وستم ڈھارہا ہے-

عراق ميں طارق ہاشمي جيسےسعودي کارندوں کے ذريعے بم دھماکے اور خودکش حملوں ميں مصروف ہے-

پاکستان ميں امريکي و سعودي پروردہ سپاہ صحابہ، لشکرجھنگوي اور جنداللہ [جند الشيطان] کے ذريعے شيعہ ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم کررکھا ہے-

شام جو فلسطيني آزادي کي تحريکوں، حزب اللہ اور ايران کا حمايتي ملک ہے کے خلاف امريکہ، صہيوني رياست اور آل سعود بہت تيزي سے سرگرم عمل ہيں کہ جلد ازجلد اسد حکومت کو گرا کر ايک امريکي پٹھو اور ايران مخالف حکومت کا قيام عمل ميں لايا جائے-

ان سب کے علاوہ جو بڑي سازش ايران کيخلاف ہورہي ہے وہ يہ ہے کہ امريکہ بہت تيزي کے ساتھ آل سعود اور قطر سے مل کر طالبان سے صلح کي کوشيش کررہا ہے لہذا قطر ميں طالبان کے لئے ايک دفتر بھي کھول ديا ہے اور گوانتانامو بے سے طالبان کے کئي اہم رہنماğ کو بھي رہا کيا ہے- گلبدين حکمت يار کے حزب اسلامي سے بھي کابل ميں مذکرات شروع کئے گئے ہيں-

پاکستان ميں موجود حقاني نيٹ ورک بھي کہہ رہا ہے کہ ہم افغاني طالبان کا حصہ ہيں يعني حقاني نيٹ ورک بھي ان  معاملات ميں شامل ہے- ان ساري سرگرميوں سے امريکہ کا مطلب يہ ہے کہ جلد ازجلد افغانستان ميں طالبان سے صلح کرکے اپنے آپ کو ايران کے لئے فارغ کردے- امريکہ کے طالبان، حزب اسلامي اور حقاني نيٹ ورک سے مذاکرات صرف اس جھوٹے بنياد پر ہورہے ہيں کہ اگر ايران کو نہ روکا گيا تو يہ نہ صرف امريکہ بلکہ سني مسلمانوں کے لئے بھي خطرے کي گھنٹي ہے-

طالبان اور اس کے علاوہ دوسرے امريکہ مخالف تنظيموں کا تعلق چونکہ وہابي مسلک سے ہے اسي لئے وہ بہت تيزي سے اس امريکي سازش کا حصہ بننے کي کو ششيں کررہے ہيں سابق افغان صدر اور طالبان سے مذاکراتي کميٹي کے سربراہ برہان الدين رباني کو بھي اسي لئے منظر عام سے ہٹايا گيا کيونکہ وہ طالبان کے ساتھ امريکي حمايت کے لئے نہيں بلکہ اسلام اور ايران کي حمايت کے لئے مذاکرات کررہا تھا-

ليکن ان سازشوں کے باوجود يہ صرف امريکہ کي خوش فہمي ہے- 33,32 سالوں ميں ايران کے اسلامي انقلاب کے کاميابي کے بعد کوئي ايسا دن کوئي ايسا لمحہ نہيں گزرا ہے جس ميں شيطان بزرگ نے ايران کے خلاف کوئي سازش تيار نہ کي ہو-امريکہ تو انقلاب کے پہلے منٹ ہي سے ايران کے خلاف سرگرم عمل ہے ليکن تاريخ گواہ ہے کہ شيطان برزگ کو ہميشہ شکست و ناکامي اور انقلاب اسلامي کو رہبر معظم کي قيادت ميں کاميابياں ہي کاميابياں ملي ہيں لہذا بہت جلد دنيا ديکھ لے گي کہ حاليہ ايران کے خلاف امريکي فتنوں کي يلغار ميں بھي جيت انقلاب اسلامي کے ہوگي- امريکہ اور اس کے ڈالروں پر پلنے والوں زرخريد غلاموں کو منہ کي کھاني پڑے گي-

تحرير:جاويد حسين طوري پاراچنار