• صارفین کی تعداد :
  • 599
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

افغان مظاہرين پر امريکي فوجيوں کي فا‏ئرنگ

افغانستان

افغانستان ميں امريکي فوجيوں کے ہاتھوں قران کريم کي بے حرمتي کے خلاف ہونے والے مظاہروں ميں مزيد نو افراد جاں بحق ہوگئے ہيں-

ابنا: کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف شہروں ميں قرآن کريم کي بے حرمتي کے خلاف جمعے کو بھي احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري رہا- اس درميان اروزگان ميں عوام کے مظاہروں کے درميان  امريکا  اور اس کے اتحاديوں  کے فوجيوں کي فائرنگ ميں نو افراد جاں بحق اور اکيس زخمي ہوگئے-

جمعرات کو بھي قران کريم کي بے حرمتي کے خلاف افغان عوام کے مظاہروں پر امريکي فوجيوں کي فائرنگ ميں چار افراد جاں بحق اور درجنوں زخمي ہوگئےتھے- قران کريم کي بے حرمتي کے خلاف افغان عوام کے مظاہروں پر فائرنگ ميں اب تک درجنوں افغان باشندے جاں بحق اور سو سے زائد زخمي ہوچکے ہيں -

رپورٹ کے مطابق جمعے کو کابل سميت افغانستان کے مختلف شہروں ميں غير ملکي افواج کے تشدد کے باوجود عوام نے سڑکوں پر نکل کے مظاہرہ کيا-مظاہرين نے امريکا مردہ باد اوراوباما  مردہ باد کے نعرے لگائے -

مظاہرين نے قران کريم کي بے حرمتي کرنے والوں کو سزادينے اور اپنے ملک سے غير ملکي افواج کے انخلا کا مطالبہ کيا- ياد رہے کہ امريکا کے بگرام فوجي اڈے ميں امريکي فوجيوں نے پير کي رات قران کريم کي بے حرمتي کي اور اس مقدس آسماني کتاب کے کئي نسخے نذر آتش کرديئے،جس پر پورے ملک ميں امريکا کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے-