• صارفین کی تعداد :
  • 543
  • 2/25/2012
  • تاريخ :

برطانيہ اور فرانس کو ايراني تيل کي سپلائي بند ہونے کے اثرات

برطانيہ اور فرانس کو ايراني تيل کي سپلائي بند ہونے کے اثرات

ايران کي جانب سے برطانيہ اور فرانس کے لئے تيل کي سپلائي بند ہونے کے بعد ايک طرف عالمي منڈيوں ميں تيل کي قيمتوں ميں اضافہ ہوا ہے تو دوسري طرف کچھ نئے ممالک ايراني تيل کے خريداروں ميں شامل ہوگئے ہيں -

ابنا: ايران کي قومي تيل کمپني کے ايم ڈي احمد قلعہ باني نے جنوبي ايران کے شہر عسلويہ ميں ايک تقريب سے خطاب ميں بتايا ہے کہ چند نئے ممالک ايراني تيل کے خريداروں ميں شامل ہوگئے ہيں - انہوں نے بتايا کہ چند ملکوں کے ساتھ تيل کي فروخت کے طويل الميعاد معاہدوں کے بارے ميں مذاکرات کامياب رہے ہيں اور چند ملکوں کے ساتھ اس تعلق سے مذاکرات کا سلسلہ جاري ہے -

  يورپي يونين کي جانب سے ايراني تيل پر پابندي کے اعلان کے بعد اسلامي جمہوريہ ايران نے برطانيہ اور فرانس کي تيل کي کمپنيوں کو تيل کي سپلائي روک دي اور اب اس نے غير ملکي کمپنيوں کے سامنے  تيل کي فروخت کے لئے دو بنيادي شرائط رکھي ہيں - ايک  يہ کہ تيل کي خريداري کے طويل الميعاد معاہدے کئے جائيں اور دوسري شرط يہ ہے کہ قيمتوں کي بروقت ادائيگي کو يقيني بنايا جائے -

   جيسا کہ ايران کي نيشنل آئل کمپني کے ايم ڈي نے بتايا ہے ، يورپي يونين کے اس اعلان کے بعد کہ اس يونين کے رکن ملکوں نے آئندہ جولائي سے ايراني تيل کے بائيکاٹ کا فيصلہ کيا ہے ، ايران نے يونين کے دو اہم ملکوں کو تيل کي سپلائي بند کرنے کے ساتھ ہي اعلان کيا ہے کہ اگر کوئي کمپني ايران سے تيل خريدنا چاہے تو اس کو بغير کسي شرط کے  دو سے پانچ سال کا معاہدہ کرنا ہوگا اور اسي کے ساتھ اس بات کي ضمانت بھي ديني ہوگي کہ تيل کي قيمت بر وقت ادا کي جائے گي -

  ايران کي نيشنل آئل کمپني کے ايم ڈي نے کہا  ہے کہ ايران دنيا کي تمام کمپنيوں کے ساتھ اپنے معاہدوں کا پابند ہے ليکن  انہوں نے اسي کے ساتھ يہ بھي کہا ہے کہ ايران سے تيل خريدنے والي کمپنيوں کو بھي ايران کے ساتھ اپنے معاہدوں کي پابندي کرني ہوگي ورنہ دوسري صورت ميں ان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثاني کي جائے گي -

  اسلامي جمہوريہ ايران دنيا کا تيل پيدا کرنے والا اہم ترين ملک ہے اور چونکہ  اس کے پاس تيل اور گيس کے اہم ترين ذخائر موجود ہيں اس لئے ، توانائي سے متعلق اس کے فيصلے علاقائي اور عالمي سطح پر اثرات مرتب کرتے ہيں - برطانيہ اور فرانس کو تيل کي سپلائي بند کرنے کے ايران کے فيصلے کے بھي وسيع تر اثرات مرتب ہوئے ہيں- ايران کے اس فيصلے کے نتيجے ميں عالمي سطح پر تيل کي قيمتيں بڑھ گئيں جس سے امريکا اور يورپ کے عوام ميں تشويش ميں اضافہ ہوگيا ہے -

  اس ميں دو رائے نہيں کہ ايراني تيل پر پابندي کے اعلان کا يورپي يونين کو ہي نقصان ہوا ہے - ايران کے تيل کي سپلائي پر اس کا کوئي اثر نہيں پڑا ہے کيونکہ ايراني تيل کے خريداروں کي کمي نہيں ہے جبکہ نئے ممالک بھي ايراني تيل کے خريداروں ميں شامل ہورہے ہيں - ايراني تيل کي کيفيت اتني اچھي ہے کہ ماحوليات کے نقطہ نگاہ سے دنيا اور خود يورپ بھي اس کو نظر انداز نہيں کرسکتا -