• صارفین کی تعداد :
  • 607
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

عراق دسيوں دہشتگرد گرفتار

عراق دسیوں دہشتگرد گرفتار

گذشتہ روز عراق کے مختلف شہروں ميں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں کے بعد عراقي سکيورٹي فورس نے کامياب آپريشن کرکے ستتر دہشتگردوں کوگرفتار کيا ہے-

ابنا: سومريہ نيوز کي رپورٹ کے مطابق سکيورٹي فورسس نے آج بغداد ميں متعدد آپريشن کرکے چہتر دہشتگردوں کو گرفتار کيا ہے جبکہ ايک دہشتگرد صوبہ نينوا ميں سکيوريٹي فورسس کےہاتھوں ہلاک اور دوسرا گرفتار ہوا ہے-

ادھر نينوا ميں عراقي فورسس نے گولے بارود سے بھري ايک گاڑي ضبط کرلي ہے- ياد رہے گذشتہ روز عراق کے مختلف شہروں ميں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں ميں چہتر افراد جان بحق اور سيکڑوں زخمي ہوئے تھے-

عراقي حکام کا کہنا ہے کہ بعض بيروني حلقے عراق ميں دہشتگردي کرواکر نيز عراق کو بدامني کا شکار ظاہر کرکے بغداد ميں آئندہ دنوں ميں ہونے والے عرب ليگ کے سربراہي اجلاس کي راہ ميں رکاوٹيں کھڑي کرنا چاہتے ہيں-

عبدالزھرہ آل ماجد نے کہا ہے کہ شديد حفاظتي انتظامات کے باوجود ہر روز عراق ميں دہشتگردي کے واقعات ہورہے ہيں جن کا سد باب کرنے کے لئے سکيوريٹي اداروں کونئے طريقہ کار اپنانے ہونگے-

آل ماجد نے کہا کہ عراق کو آج گھناوني سازشوں کا سامنا ہے اور عراق کے دشمن کرائے کے دہشتگردوں کے ہاتھوں عوام کا قتل عام کرواکر عراقي حکومت کو کمزور ظاہر کرنا چاہتے ہيں اور عراق کے ٹکڑے کرنے کي سازش کو عملي شکل دينے کا ارادہ رکھتے ہيں-

عراق کے حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کے دن کے دہشتگردانہ حملوں ميں القاعدہ اور سابق بعث پارٹي کے عناصر ملوث ہيں جو ملک ميں فرقہ واريت پھيلانے کي کوشش کررہے ہيں- عراقي حکام کے مطابق دہشتگردوں کو بعض ملکوں کي حمايت حاصل ہے-

ادھر عراق کے وزير خارجہ ہوشيار زيباري نے بھي القاعدہ کو ان دھماکوں کاذمہ دار قرارديا اور کہا کہ يہ دھماکے ايسے موقع پر ہوئے ہيں جبکہ عراق عرب سربراہي اجلاس کي تيارياں کررہا ہے- عراق ميں مارچ کے آخر ميں عرب سربراہي اجلاس ہونے والا ہے.