• صارفین کی تعداد :
  • 456
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

چين، ہندوستان، لبنان اور روس نے تيونس اجلاس کا بائيکاٹ

چین، ہندوستان، لبنان اور روس نے تیونس اجلاس کا بائیکاٹ
چين، ہندوستان، لبنان اور روس نے تيونس ميں شام کے بارے ميں ہونے والے اجلاس ميں شرکت کرنے سے انکار کرديا ہے-

ابنا: چين کا کہنا ہےکہ مغرب اور عرب ليگ کي دوہري پاليسيوں کي بنا پر وہ تيونس اجلاس کا بائيکاٹ کررہا ہے- تيونس ميں آج شام کے بارے ميں ايک اجلاس ہورہا ہے-

اس اجلاس ميں مغربي اور عرب ملکوں کے سفارتکار اور شام کي مخالف پارٹياں اور افراد شرکت کر رہے ہيں- قابل ذکر ہے چين اور روس نے شام ميں بيروني مداخلت کي سختي سے مخالفت کي ہے-

عالمي مبصرين اور سياسي امور کے ماہرين کا کہنا ہے کہ ايسے اجلاس سعودي عرب، بحرين اور يمن کے بارے ميں کيوں منعقد نہيں کئے جاتے جہاں ہرروز دسيوں انقلابي افراد امريکہ کي سبز جھنڈي اور حمايت کے تحت سکيورٹي فورسس کے ہاتھوں مارے جا رہے ہيں-

علاقے کے ملکوں کے تعلق سے مغرب کي دوغلي پاليسياں کسي بھي منطق سے مطابقت نہيں رکھتي ہيں-