• صارفین کی تعداد :
  • 704
  • 2/24/2012
  • تاريخ :

روس اور چين کا تيونس ميں شام مخالف اجلاس ميں شرکت نہ کرنے کا فيصلہ

روس اور چين کا تیونس میں شام مخالف اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

تيونس ميں ہونے والے شام مخالف اجلاس ميں روس، چين اور لبنان سميت کئي ممالک نے شرکت کرنےسے انکار کرديا ہے جس کے بعد اس اجلاس کي ناکامي واضح ہوگئي ہے اس اجلاس کا پورا خرچہ قطر کے امريکہ نواز امير نے قبول کيا تھا-

ابنا: يہ اجلاس عربي اور ممالک کي جانب سے شام پر دباؤ قائم کرنے کے لئے منعقد ہورہا ہے تيونس کي النہضہ پارٹي کے سربراہ نے کہا ہے کہ يہ اجلاس بعض شرائط کے تحت تيونس ميں منعقد ہورہا ہے جس ميں شام ميں فوجي مداخلت کے بارے ميں کوئي فيصلہ نہ کرنا بھي شامل ہے-

واضح رہے کہ تيونس ميں شام کےدوستوں کے نام سے ہونے والا سمينار در حقيقت شامي عوام کے دشمنوں کا سمينار ہے اس  سمينار ميں روس اور چين اور لبنان نے شرکت نہ کرنے کا فيصلہ کيا-