• صارفین کی تعداد :
  • 749
  • 3/17/2012
  • تاريخ :

روس ايٹمي مذاکرات کي بحالي کے ليے کوشاں

سرگئي ریابکوف

روس کے نائب وزير خارجہ سرگئي ريابکوف نے کہا ہے کہ ماسکو ايران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ايک کے مذاکرات شروع کروانے کي بھرپور کوششيں کر رہا ہے-

ابنا: سرگئي ريابکوف نے جو روس کے سينئر مذاکرات کار بھي ہيں ان دعووں کو کہ آئندہ ماہ کے مذاکرات جنگ سے بچنے کا آخري موقع ہيں، مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس مذاکرات کے لئے پوري کوشش کر رہا ہے- روس کے نائب وزيرخارجہ نے کہا کہ ايران کے ايٹمي معاملہ کو حل کرنے کي واحد راہ بات چيت ہے- انہوں نے ايران کے خلاف طاقت کے استعمال کي بابت خبردار کيا- انہوں نے کہا کہ جنگ کسي مسئلے کاحل نہيں ہے بلکہ اس سے مزيد مسائل پيدا ہوجائيں گے- انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے مذاکرات کے لئے اپني نيک نيتي ثابت کر دي ہے اور اب يہ پانچ جمع ايک گروپ کے فائدے ميں ہوگا کہ وہ مذاکرات شروع کرے-