• صارفین کی تعداد :
  • 1794
  • 3/3/2012
  • تاريخ :

انسان کي زندگي ميں مذھب کي ضرورت

بسم الله الرحمن الرحیم

زندگي ميں انسان کے احساسات اور صاحب نظر افراد کي تحقيقات کي بنياد پر ہم اس نتيجے پر پہنچتے ہيں کہ مذھب انسان کي زندگي ميں بےحد زيادہ اہميت کا حامل ہے - انساني زندگي کے ليۓ ايک حقيقت اور ايسي چيز ہے جس سے انکار ممکن نہيں ہے  - انسان کو عقل يہ سوچنے پر مجبور کرتي ہے کہ حيواني زندگي  سے نکل کر ايک مہذب معاشرے اور پرامن زندگي کے حصول کے ليۓ اسے کسي چيز کے سہارے کي ضرورت ہوتي ہے اور وہ سہارا  زندگي کے پيچيدہ راستوں پر مذھب کي صورت ميں شمع بن کر اس کي رہنمائي کرتا ہے اور کامياب ، مہذب اور پرسکون زندگي گزارنے ميں اس کا معاون بنتا ہے -

جس کا کوئي مذھب نہ ہو اس کي زندگي بےمعني سي ہوتي ہے جبکہ جو مذھب سے وابستہ ہوتے ہيں ان کي زندگي کا کوئي مقصد اور مفہوم ہوتا ہے - مذھب کے راستے پر چلتے ہوۓ جب انسان خود شناسي کي منازل طے کرتا ہےتو وہ اپنے رب کو تلاش کر ليتا ہے -

مذھب ايک فطري ضرورت

ممکن ہے کہ آپ بہت سے افکار اور  انديشوں کو ختم کر ليں مگر مذھب کو ختم نہيں کر سکتے کيونکہ ايسي صورت ميں وہ دوبارہ زندہ  ہو جاتا ہے -

بہت سي علمي تحقيقات اس بات کي نشاندھي کرتي ہيں کہ دين انسان کي شديد ترين فطري ضرورت ہے -  ايريک فروم کے مطابق دنيا ميں آپ کو کوئي بھي انسان ايسا نہيں ملے گا جو مذھب کا نيازمند نہ ہو  اور اپني دلبستگي کے ليۓ کسي موضوع کي تلاش ميں نہ ہو -  دين ہماري انجمن کا حصہ ہے اور اس سے جدائي ممکن نہيں ہے - انسان جب اپنے اندر جھانکتا  ہے تو وہ اس نتيجے پر پہنچتا ہے کہ اس کي ھستي کا وجود ناگزير ہے ،اپنے اندر کي جدائي پر غالب آنا اس کے ليۓ ناگزير ہے ، اس کے ليۓ ناگزير ہے کہ وہ ايک وحدت تک رسائي حاصل کر پاۓ - دين کے بارے ميں تجسس اور محبت ايک فطري امر ہے جو ہر انسان کے دل ميں موجود ہوتا ہے -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان