• صارفین کی تعداد :
  • 2551
  • 3/5/2012
  • تاريخ :

اسلام اور مغرب  کي نظر ميں انساني حقوق

سوالیہ نشان

اسلام دنيا کا  سب سے عظيم مذھب ہے جس نے اپنے پيروکاروں کو زندگي کے  ہر ميدان ميں رہنمائي کي ہے - اسلام کي آمد سے قبل عرب اور دنيا کے دوسروں حصوں ميں معاشروں کو مہذب معاشرہ نہيں کہا جا سکتا تھا کيونکہ ہر جگہ دوسروں کے حقوق پامال کيے جاتے تھے - اسلام کي آمد کے بعد  معاشرے کے ہر فرد کے حقوق مقرر کر ديۓ گۓ - معاشرے ميں فرد کو خواہ کوئي بھي حيثيت حاصل ہو ، وہ بيوي کے روپ ميں ہو ، بہن ، بھائي ، ماں باپ ، نوکر ، مزدور  يا کسي بھي رشتہ سے منسلک ہو ، ہر کسي کے حقوق مقرر ہيں - دنيا ميں انساني حقوق کي بنياد رکھنے والا مذھب حقيقت ميں اسلام ہي ہے - يہ حقوق خدا کي طرف سے مقرر کيے گۓ ہيں اس ليۓ ان حقوق و فرائض ميں کسي بھي شک و شبہ کي گنجائش موجود نہيں ہے اور نہ اس ميں کسي قسم کے ردوبدل کي کسي کو اجازت ہے - دنيا کا کوئي بھي ادارہ يا حکومت ان قوانين کو چيلنج نہيں کر سکتي ہے - ہمارا دين ہميں امن اور سلامتي کا درس ديتا ہے اور ہم چاہتے ہيں کہ دنيا بھر کے لوگوں کو امن اور سلامتي نصيب ہو اور تمام لوگوں کو ان کے بنيادي انساني حقوق بلا امتياز رنگ و نسل مليں-

اللہ تعاليٰ نے قرآن پاک ميں حقوق انساني کا تذکرہ فرمايا ہے پيغمبر الزمان نے حجتہ الوداع کے موقع پر جو خطبہ ارشاد فرمايا تھا‘ وہ خطبہ، انساني حقوق کا ميگنا کارٹا کہلاتا ہے - يہ خطبہ حقوقِ انساني کا پہلا بين الاقوامي چارٹر تھا‘اقوام متحدہ کي تمام قرار داديں اور UDHR کے تمام قوانين صرف کمزور ممالک کے لئے ہيں‘ طاقتور ممالک اقوام متحدہ کي قرار دادوں اور انساني حقوق کے بين الاقوامي چارٹر کي کوئي پرواہ نہيں کر رہے-انساني حقوق کا عالمي ڈيکلريشن ان تمام اہم روايتي، سياسي اور شہري حقوق کا احاطہ کرتا ہے جو قومي وساتير اور قانوني نظاموں ميں قانون کے سامنے برابري، يک طرفہ گرفتاري سے تحف منصفانہ مقدمے کيلئے عدالتي چارہ جوئي اور ماورائے عدل فوجداري قوانين سے آزادي، جائيداد حاصل کرنے کا حق، خيال و ضمير اور مذہب کي آزادي، رائے اور اظہار کي آزادي پر امن اجتماع اور تنظيم سازي کي آزادي پر محيط ہيں- اس ميں معاشي، معاشرتي اور ثقافتي حقوق بھي گنوائے گئے ہيں جيسے کام کرنے کا حق ، کام کے انتخاب کا آزادانہ حق، برابرکے کام کيلئے برابر کي اجرت کا حق، ٹريڈ يونينوں کوبنانے اور ان ميں شموليت کا حق، آرام و فراغت کا حق، مناسب و موزوں معيار زندگي کا حق اور تعليم کا حق وغيرہ-

 

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان